ندیم_عمر – ڈیلی پاکستان آن لائن

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فروخت اور مالی دباؤ کی افواہیں بے بنیاد قرار
پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ نے ٹیم کی ممکنہ فروخت اور مالکان کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تمام خبروں اور افواہوں کو یکسر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

لاہور سے جاری ہونے والے ایک بیان میں فرنچائز کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ ٹیم کسی قسم کے مالی دباؤ کا شکار نہیں ہے اور نہ ہی مالکان کی صحت سے متعلق پھیلائی جانے والی اطلاعات میں کوئی صداقت موجود ہے۔

فرنچائز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حالیہ انٹرویو کے دوران مالکان سے منسوب بعض بیانات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا تھا جس کی وجہ سے عوام اور شائقین میں فرنچائز کی مالی صورتحال کے بارے میں غلط تاثر پیدا ہوا۔

بیان کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پاکستان سپر لیگ کی انتہائی کامیاب اور منافع بخش فرنچائزز میں شمار کی جاتی ہے جو لیگ کے چوتھے سیزن سے مسلسل ہر سال منافع حاصل کر رہی ہے۔

فرنچائز اپنے قیام کے ابتدائی دس سال کامیابی کے ساتھ مکمل کر چکی ہے اور اس طویل عرصے کے دوران اس نے ہر سطح پر مالی اعتبار سے نمایاں کامیابیاں اپنے نام کی ہیں۔

فرنچائز کے مالکان ندیم عمر اور حسن عمر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ آج عالمی کرکٹ کا ایک اہم ترین ستون بن چکی ہے جس کے دنیا بھر میں کروڑوں شائقین موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس لیگ نے اپنے سفر کے دوران مختلف چیلنجز کا انتہائی کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا ہے اور ہر مرحلے پر استحکام اور ترقی کی ایک نئی مثال قائم کی ہے۔

مالکان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کی براہ راست شمولیت پاکستان سپر لیگ کے مضبوط نظام کی واضح علامت ہے، جبکہ انہوں نے نیوزی لینڈ کے نامور فاسٹ بولر لا کی فرگوسن کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فیملی میں خوش آمدید بھی کہا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے سیزن بارہ کی افتتاحی تقریب کا پشاور میں منعقد ہونا اس بات کا ٹھوس ثبوت ہے کہ یہ لیگ اب ملک کے ہر حصے تک رسائی حاصل کر چکی ہے اور یہ شائقین سے محبت کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے۔

ندیم عمر اور حسن عمر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ان کے لیے محض ایک تجارتی کرکٹ فرنچائز نہیں بلکہ برسوں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، اس لیے ٹیم کے ساتھ ان کی جذباتی وابستگی پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔

فرنچائز کی فروخت کے حوالے سے انہوں نے اپنا مؤقف واضح کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس ٹیم کی فروخت پر صرف اسی صورت میں غور کرنے کے لیے تیار ہوں گے جب انہیں کوئی ایسی غیر معمولی پیشکش موصول ہو جسے مسترد کرنا عملی طور پر ممکن نہ ہو۔

آخر میں فرنچائز کے مالکان کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ، پی ایس ایل انتظامیہ، تمام تجارتی شراکت داروں اور بالخصوص دنیا بھر میں موجود ٹیم کے وفادار شائقین کا مسلسل تعاون فراہم کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا۔