میڈیا – ڈیلی پاکستان آن لائن

ویڈیو کلپس وائرل ہونے پر شدید ذہنی پریشانی کا سامنا رہا: مایا خان
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان مایا خان نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ان کے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی وجہ سے انہیں شدید ذہنی پریشانی اور ہراسانی کا احساس ہوا تھا۔ انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اس موضوع پر کھل کر بات کی اور ان الزامات اور ویڈیوز پر اپنی خاموشی توڑ دی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ابتداءمیں جب بھی کوئی فرد ان کے پرانے پروگرامز کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر گردش میں لاتا تھا تو وہ شدید بے چینی میں مبتلا ہو جاتی تھیں۔ اس صورتحال نے ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی دونوں کو متاثر کیا کیونکہ اس نوعیت کے رویے سے انسان خود کو غیر محفوظ محسوس کرتا ہے۔

مایا خان نے مزید بتایا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے اس صورتحال سے نمٹنے کا طریقہ سیکھ لیا ہے اور اب وہ کسی بھی بیرونی عنصر یا شخص کو خود پر اثر انداز ہونے کی اجازت نہیں دیتیں۔ ان کا ماننا ہے کہ انسان کو ماضی کی تلخ یادوں اور تجربات سے سبق حاصل کرنا چاہیے اور انہیں اپنی زندگی کے اگلے باب کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔

سوشل میڈیا کے اس دور میں جہاں فنکاروں کی پرانی ویڈیوز اور کلپس اکثر زیر بحث رہتے ہیں، مایا خان کا یہ موقف ان شخصیات کی عکاسی کرتا ہے جو آن لائن تنقید اور وائرل مواد کا شکار ہوتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ منفی رویوں کو نظر انداز کر کے آگے بڑھنا ہی بہترین حکمت عملی ہے۔

شوبز حلقوں میں مایا خان کے اس انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر پرانے مواد کے وائرل ہونے اور اس کے فنکاروں کی ذہنی صحت پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔ مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے اس بیان پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے اور کئی لوگوں نے ان کے موقف کی تائید کی ہے۔

برطانوی کامیڈین رسل برانڈ زیادتی اور جنسی ہراسانی کے مقدمے میں مجرم قرار
برطانیہ کے معروف کامیڈین اور اداکار رسل برانڈ کو لندن کی ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ نے زیادتی اور جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات میں مجرم قرار دے دیا ہے۔ جیوری نے 51 سالہ اداکار کو ایک بار زیادتی اور تین بار جنسی ہراسانی کا مرتکب پایا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔

عدالتی کارروائی کے دوران رسل برانڈ کو دو دیگر زیادتی کے الزامات اور ایک بار اقدامِ ہراسانی کے الزام سے بری بھی کیا گیا۔ جج جوئیل بیناتھن نے کیس کی سماعت کے بعد کہا کہ مجرم کو پیر کے روز سزا سنائی جائے گی اور انہیں طویل قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

استغاثہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ رسل برانڈ نے اپنی شہرت اور اثر و رسوخ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔ پراسیکیوٹرز نے انہیں ایک 'بے رحم' جنسی شکاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے جرائم کا سلسلہ 1999 سے 2009 کے درمیان پھیلا ہوا تھا۔

لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کے ڈیٹیکٹو سپرنٹنڈنٹ اینڈی فرپی نے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ سزا ان خواتین کی ہمت اور استقامت کا نتیجہ ہے جنہوں نے سامنے آکر اپنے ساتھ ہونے والے مظالم کی رپورٹ کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیسے جیسے برانڈ کا پروفائل بڑھتا گیا، ان میں خواتین کے استحصال کا احساس بھی بڑھتا گیا۔

عدالت میں چھ متاثرہ خواتین نے گواہی دی جنہیں قانونی طور پر تاحیات گمنامی کا حق حاصل ہے۔ یہ تمام خواتین ایک دوسرے سے انجان تھیں، تاہم 2023 میں ایک دستاویزی فلم اور میڈیا رپورٹس میں سامنے آنے والے الزامات کے بعد انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا تھا۔

رسل برانڈ نے مقدمے کے دوران تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے تمام تعلقات باہمی رضامندی سے تھے یا پھر الزامات من گھڑت ہیں۔ تاہم جیوری نے شواہد کی روشنی میں انہیں مجرم قرار دے دیا۔

مقدمے میں سامنے آنے والے واقعات میں 2004 میں لندن کے ایک بار میں خاتون کو ہراساں کرنا، 2009 میں ایک پروموشنل پروجیکٹ کے دوران ساتھی کو ہراساں کرنا اور 2004 یا 2005 کے دوران ریڈیو اسٹیشن کی ملازمہ کے ساتھ بدسلوکی شامل ہے۔

سب سے سنگین واقعہ 2009 کا ہے جس میں ایک خاتون نے گواہی دی کہ برانڈ نے اپنے گھر پر ان کے ساتھ زبردستی زیادتی کی۔ متاثرہ خاتون کے مطابق واقعے کے بعد اداکار نے انہیں شواہد مٹانے کے لیے کہا تھا۔

رسل برانڈ ماضی میں برطانیہ کے مقبول ترین براڈکاسٹرز میں شمار ہوتے تھے اور وہ امریکی پاپ اسٹار کیٹی پی ری کے سابق شوہر بھی ہیں۔ وہ 'گیٹ ہم ٹو دی گریک' اور 'آرتھر' جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔