قومی_کرکٹ_ٹیم – ڈیلی پاکستان آن لائن

نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا ماسٹر پلان: محسن نقوی نے عاقب جاوید کی کاوشوں کو سراہا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے ماسٹر پلان کی تیاری میں عاقب جاوید اور ان کی ڈیزائننگ ٹیم کی جانب سے کی گئی محنت کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈمی کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا اور اس منصوبے کی تکمیل کے لیے 31 جنوری کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے بتایا کہ یہ ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ اکیڈمی ہوگی، جہاں دنیا کی بہترین مشینری اور جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اکیڈمی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کا ایک مؤثر مرکز بنایا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے تین سے چھ ماہ کے خصوصی تربیتی کیمپس منعقد کیے جائیں گے۔ ان کیمپس کا بنیادی مقصد نوجوان کرکٹرز کی تکنیکی خامیوں کو دور کرنا ہے تاکہ قومی اسکواڈ میں شمولیت کے بعد انہیں بنیادی چیزوں کے بجائے براہ راست کارکردگی دکھانے کا موقع مل سکے۔

محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ آئندہ چھ ماہ کے دوران اکیڈمی سے تربیت حاصل کرنے والا نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا جس سے قومی ٹیم کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے سلیکشن کمیٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ موجودہ کمیٹی کے ٹریک ریکارڈ سے مطمئن ہیں اور انہیں امید ہے کہ یہی ٹیم مستقبل میں اچھے نتائج دے گی۔

سینٹرل کنٹریکٹس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس کو آج یا کل تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔ محمد رضوان اور امام الحق کے معاملات پر انہوں نے کہا کہ این سی سی آئی کی بریفنگ اور بعض امور کی وضاحت ملنے کے بعد اس بارے میں جلد فیصلہ کیا جائے گا۔

پی ایس ایل فرنچائزز کو درپیش مالی مشکلات کے بارے میں بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ گزشتہ سال فرنچائزز ریکارڈ قیمتوں پر فروخت ہوئی تھیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ فرنچائزز کی فزیبلٹی میں ابتدائی دو سے تین سال کے دوران مشکلات کا امکان پہلے سے شامل ہوتا ہے، تاہم اگر کوئی فرنچائز مالک مستقبل میں اپنی ٹیم منافع پر فروخت کرنا چاہے تو اس کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ: سینٹرل کنٹریکٹس میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ 2026-27 کے سیزن کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس کی فہرست میں بڑی تبدیلیوں کی تیاری کر رہا ہے۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بورڈ حکام کو تجویز دی ہے کہ مستقبل کے پیشِ نظر نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جائے تاکہ قومی اسکواڈ کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن نے فٹنس، حکمتِ عملی، مسلسل بہتری اور ڈریسنگ روم کے مثبت ماحول کو کھلاڑیوں کے انتخاب کا بنیادی معیار قرار دیا ہے۔ نئی فہرست میں عرفات منہاس، سعد بیگ، حسن نواز، عاکف جاوید، علی رضا، احسن دانیال، سفیان مقیم، معاذ صداقت، رضا اللہ، اذان اویس، عمران رندھاوا، عبداللہ فضل اور غازی غوری جیسے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب سینئر کھلاڑیوں کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ محمد رضوان اور امام الحق کو سینٹرل کنٹریکٹس سے باہر رکھا جا سکتا ہے۔ تاہم فارمیٹ کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور صاحبزادہ فرحان کے ساتھ ساتھ سلمان علی آغا، سعود شکیل، حارث رؤف، نسیم شاہ، فخر زمان اور صائم ایوب اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں، البتہ ان کے کنٹریکٹس کو فارمیٹ کے لحاظ سے محدود کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ کنٹریکٹس 31 جولائی کو ختم ہونے کے بعد نئے معاہدوں کے اعلان میں تاخیر کی تھی تاکہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔ بورڈ اب ڈومیسٹک اور بین الاقوامی مقابلوں میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فہرست کا اعلان کرے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ٹرائی اینگلر سیریز کا فائنل جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ون ڈے ٹرائی اینگلر سیریز کا فائنل جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور اس شاندار کامیابی پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اتوار کے روز اپنے جاری کردہ ایک بیان میں گرین شرٹس کی اس فتح کو پوری قوم کے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے فائنل کے اس اہم معرکے میں شاندار سنچری اسکور کرنے والے مایہ ناز اوپنر بیٹر فخر زمان کو ان کی بہترین بیٹنگ پر خصوصی خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ فخر زمان نے مشکل وقت میں ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

مریم نواز کا اپنے تہنیتی پیغام میں مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں چیمپئنز کی طرح شاندار کھیل پیش کرکے دنیا بھر میں موجود تمام شائقینِ کرکٹ کے دل جیت لیے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس طرح کی فتوحات سے ملک میں کھیل کا معیار مزید بلند ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے میدان میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور عمدہ کارکردگی کے ذریعے عالمی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی اسی طرح فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی اور ملک کا پرچم بلند رکھے گی۔