شائستہ_عباس – ڈیلی پاکستان آن لائن

بہن کے علاج اور آخری رسومات میں تعاون پر اداکارہ میرا کا مریم نواز سے اظہارِ تشکر
پاکستانی معروف اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میری بہن کے علاج کے لیے بھرپور تعاون کیا۔ اداکارہ کے مطابق میری بہن دنیا میں نہیں رہی، لیکن مریم نواز کی نیکی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی مدد کو ہمارا خاندان کبھی فراموش نہیں کرے گا، اللّٰہ تعالیٰ انہیں مخلوقِ خدا کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے۔

شائستہ عباس کی تدفین لندن میں کی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے میری بہن کی انگلینڈ میں تدفین کے لیے انتظامات کروائے، ان کے تعاون سے میری مرحوم بہن کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ میرا نے یہ بھی کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ مریم نواز کو اس نیکی کا بہترین اجر عطاء فرمائے، آمین۔

اداکارہ میرا نے اپنی چھوٹی بہن شائستہ عباس کے علاج اور لندن میں تدفین کے انتظامات میں تعاون کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا ہے۔ میرا کی بہن طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور بیماری سے لڑتے ہوئے لندن میں انتقال کر گئیں۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی مرحوم بہن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مریم نواز کے لیے تشکر کے جذبات کا اظہار کیا۔ اپنی پوسٹ میں میرا نے لکھا کہ وہ مریم نواز شریف کی شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کی بہن کے علاج معالجے میں مدد فراہم کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کی بہن اب اس دنیا میں نہیں رہیں، لیکن مشکل وقت میں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے کی جانے والی مدد اور نیکی کو ان کا خاندان ہمیشہ یاد رکھے گا۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ مریم نواز نے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر سے بھی رابطہ کیا تاکہ ان کی بہن کی انگلینڈ میں تدفین کے انتظامات میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

میرا کے مطابق وزیراعلیٰ کی کوششوں اور تعاون سے ان کی مرحوم بہن کی آخری رسومات ادا کردی گئی ہیں۔ انہوں نے مریم نواز کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ انہیں اسی طرح انسانیت کی خدمت کرنے کی توفیق دے اور اس نیکی کا اجر عطا فرمائے۔

اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس لندن میں انتقال کر گئیں
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور نامور اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس طویل عرصے تک کینسر کے مرض کے خلاف جنگ لڑنے کے بعد لندن میں انتقال کر گئیں۔

مرحومہ شائستہ عباس گزشتہ تقریباً تین سال سے کینسر کی آخری اسٹیج میں مبتلا تھیں اور برطانوی دارالحکومت کے ایک اسپتال میں ان کا علاج جاری تھا۔

امریکی شہر نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کی چھوٹی بہن لندن کے اسپتال میں خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

اداکارہ میرا نے اس موقع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ بہن کی بگڑتی ہوئی نازک صحت کے پیشِ نظر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ویزا حاصل کرنے کے لیے متعدد بار اپیل کی گئی۔

میرا کا کہنا تھا کہ تمام تر درخواستوں اور رابطوں کے باوجود برطانوی ہائی کمیشن نے انہیں ویزا جاری نہیں کیا جس کی وجہ سے وہ اپنی علیل بہن کے آخری ایام میں ان کے پاس موجود نہ رہ سکیں۔

مرحومہ شائستہ عباس کی ایک اور بہن اقصیٰ عباس جو کہ یورپ میں مقیم ہیں، نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ شائستہ گزشتہ دو ماہ سے مسلسل اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔

اقصیٰ عباس نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے قبل بھی تقریباً ایک سال تک طبعی حالت خراب ہونے کے باعث شائستہ کو بار بار اسپتال میں داخل کرنا پڑا تھا اور طبیعت سنبھلنے پر انہیں گھر بھیج دیا جاتا تھا۔

شائستہ عباس پیشے کے اعتبار سے ایک وکیل تھیں اور اس کے ساتھ ساتھ وہ شوبز کی دنیا سے بھی وابستگی رکھتی تھیں جنہوں نے ٹی وی ون کے ڈرامے سیپ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

مرحومہ شائستہ عباس سوگواران میں ایک کمسن بچی کی ماں چھوٹی ہیں جبکہ ان کے انتقال کے بعد اداکارہ میرا نے اپنی اس بھانجی کو گود لینے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔

اہل خانہ کے مطابق مرحومہ شائستہ عباس کی آخری رسومات اور تدفین کا عمل برطانوی شہر لندن میں ہی انجام دیا جائے گا جہاں ان کے قریبی رشتہ دار موجود ہیں۔

شائستہ عباس کے انتقال کی خبر سب سے پہلے میاں شہباز احمد کی جانب سے شیئر کی گئی تھی جس کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں میں سوگ کی فضا پھیل گئی۔

معروف فنکاروں، شوبز شخصیات اور مداحوں نے شائستہ عباس کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ میرا اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔