ریان_ایئر – ڈیلی پاکستان آن لائن

یورپ میں پروازوں اور بحری جہاز کو بم کی دھمکیاں، تمام الرٹ جھوٹے نکلے
منگل کے روز یورپ کے مختلف ممالک میں فضائی سفر کے دوران مسافر طیاروں کو بم کی دھمکیاں ملنے کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث کئی ہوائی اڈوں پر ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔ حکام کے مطابق کم از کم سات پروازوں اور اسرائیل جانے والے ایک بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا، تاہم تمام طیارے بحفاظت اتر گئے اور تلاشی کے دوران کوئی دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔

ان واقعات میں ریان ایئر، وِز ایئر، اسکینڈینیوین ایئر لائنز اور پولش کیریئر لاٹ کی پروازیں متاثر ہوئیں۔ ریان ایئر کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کی چار پروازیں دھمکیوں کی زد میں رہیں۔

پولینڈ کے دارالحکومت وار سا کے ہوائی اڈے پر سیکیورٹی الرٹ کے بعد رن وے کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا۔ اسکینڈینیوین ایئر لائنز کی پرواز کو وار سا کے شوپن ایئرپورٹ پر اتارا گیا، جبکہ لاٹ ایئر لائن کی ایک پرواز کو وار سا کے دوسرے ہوائی اڈے ماڈلن کی طرف موڑ دیا گیا، جہاں تلاشی کے بعد آپریشن بحال کر دیا گیا۔

اٹلی میں فضائیہ کے دو یورو فائٹر جیٹ طیاروں نے ڈبلن سے روم آنے والی ریان ایئر کی ایک پرواز کو حفاظت کے ساتھ فیومیچینو ایئرپورٹ پر اترنے میں مدد فراہم کی۔ ایئرپورٹ حکام نے تصدیق کی کہ طیارے اور مسافروں کی تلاشی کے بعد الرٹ ختم کر دیا گیا کیونکہ کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔

اسپین میں بھی ریان ایئر کی مانچسٹر سے آنے والی پرواز کو بم کی اطلاع ملنے پر ہنگامی پروٹوکول کے تحت مرسیا میں اتارا گیا، جہاں جانچ پڑتال کے بعد صورتحال معمول پر آ گئی۔ بلغاریہ میں بھی وِز ایئر اور ریان ایئر کی پروازوں کو تلاشی کے عمل سے گزرنا پڑا، تاہم وہاں بھی کوئی خطرہ نہیں پایا گیا۔

برطانیہ میں لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی یا وہاں پہنچنے والی چار پروازوں کو دھمکیاں موصول ہوئیں۔ میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق مانچسٹر ایئرپورٹ پر بھی ایک پرواز کو دھمکی دی گئی، لیکن تمام تر جانچ کے بعد کوئی سیکیورٹی مسئلہ سامنے نہیں آیا۔

یونانی کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ پاناما کے جھنڈے والے بحری جہاز 'کراؤن آئرس' کو بھی بم کی دھمکی کے بعد ایجیئن سمندر میں خالی کرایا گیا۔ یہ جہاز تقریباً 1500 مسافروں اور عملے کے ساتھ اسرائیل کی بندرگاہ حیفا جا رہا تھا، تلاشی کے بعد جہاز کو اپنا سفر دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

ان واقعات سے ایک روز قبل بھی اسی طرح کی دھمکیاں دی گئی تھیں، جس کے بعد لندن سے صوفیہ جانے والی وِز ایئر کی ایک پرواز کو ہنگری میں ہنگامی طور پر اتارا گیا تھا۔ ہنگری کے وزیر دفاع کے مطابق نیٹو کے ایئر ڈیفنس الرٹ سروس نے پرواز کی نشاندہی کی تھی جس کے بعد ہنگری کے لڑاکا طیاروں نے اسے بحفاظت زمین پر اتارا۔

یورپی حکام حالیہ دنوں میں کچھ دیگر سائبر حملوں اور تخریب کاری کے واقعات کے تناظر میں روس اور ایران پر 'ہائبرڈ حملوں' کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔ تاہم ماسکو اور تہران دونوں ہی ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔