خلائی_سائنس – ڈیلی پاکستان آن لائن

پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تعاون کا نیا دور شروع ہو گیا، احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی ہمہ موسمی تزویراتی شراکت داری اب خلائی تعاون کے ایک نئے اور جدید دور میں داخل ہو چکی ہے۔ اس تعاون کا واضح مظہر پاکستان کے پہلے خلا باز محمد ذیشان علی کی چین کے خلائی سٹیشن تیانگونگ پر شینژو-24 مشن میں شرکت ہے۔

یہ بات وفاقی وزیر نے چائنا ڈیلی میں شائع ہونے والے اپنے ایک خصوصی مضمون میں کہی۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں پر محیط باہمی اعتماد اور سائنسی و تکنیکی شعبوں میں اشتراکِ عمل اب خلا کی وسعتوں تک پہنچ چکا ہے، جو دونوں قوموں کے درمیان گہرے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) نے دونوں ملکوں کو ایک مضبوط تزویراتی شراکت داری میں منسلک کیا ہے۔ سی پیک کے پہلے مرحلے میں توانائی اور انفراسٹرکچر پر توجہ دی گئی، جبکہ اب دوسرے مرحلے میں صنعتی تعاون، زراعت کی جدید کاری اور ٹیکنالوجی کے فروغ پر خصوصی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق، خلائی شعبے میں پاک چین تعاون ان ترجیحات کو مزید تقویت دے سکتا ہے۔ سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹرانسپورٹ راہ داریوں کی نگرانی، سیلاب کے خطرات کا بروقت جائزہ، زرعی منصوبہ بندی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی قومی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

پاکستان کے خلائی سفر کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس کا آغاز 7 جون 1962 کو سونمیانی سے رہبر-ون راکٹ کے کامیاب تجربے سے ہوا تھا۔ اس کے بعد سے پاکستان نے خلائی سائنس میں کئی سنگ میل عبور کیے، جن میں 2011 میں پاک سیٹ-1 آر، 2018 میں پی آر ایس ایس-1 اور پاک ٹیس-1 اے جبکہ 2024 میں پاک سیٹ-ایم ایم ون کی کامیاب لانچنگ شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2024 میں پاکستان کے انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی اور چین کی شنگھائی جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی کے اشتراک سے تیار کردہ آئی کیوب قمر، چین کے چانگ ای-6 مشن کے ذریعے چاند کے مدار تک پہنچا۔ اس منصوبے نے پاکستانی طلبہ اور انجینئرز کو خلائی تحقیق میں عملی تجربہ حاصل کرنے کا نادر موقع فراہم کیا۔

فروری 2025 میں طے پانے والے انسانی خلائی پرواز کے معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے مزید مواقع کے دروازے کھولتا ہے۔ پاکستانی جامعات کو چینی شراکت داروں کے ساتھ مل کر سائنسی تجربات، جدید آلات اور تحقیقاتی منصوبوں پر کام کرنا چاہیے تاکہ نوجوان سائنس دانوں کی صلاحیتوں کو نکھارا جا سکے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان نے 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس سمت میں چین کے چانگ ای-8 مشن میں پاکستانی روور کی مجوزہ شمولیت ایک عملی پیش رفت ہے۔ اس منصوبے کے تحت آلات کی تیاری، چاند کے سخت ماحول میں ان کی جانچ اور دور سے آپریشن کے تجربات پاکستانی ٹیموں کو مستقبل کے خلائی مشنز کے لیے تیار کریں گے۔

خلائی ٹیکنالوجی کے فوائد پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ری ڈار ٹیکنالوجی بادلوں کی موجودگی میں بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی نقشہ سازی میں مدد کر سکتی ہے۔ سیٹلائٹ معلومات کو زمینی ڈیٹا کے ساتھ یکجا کرکے امدادی کارروائیوں اور زرعی نقصانات کے جائزے کو انتہائی مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ خلائی تحقیق 'اڑان پاکستان' کے وژن کے تحت جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، آپٹکس اور جدید میٹریلز کے شعبوں میں ترقی کے امکانات پیدا کر سکتی ہے۔ مشترکہ تحقیق اور جدید تجربہ گاہوں تک رسائی سے پاکستانی کمپنیوں کی خلائی منصوبوں میں شمولیت بڑھے گی، جس سے مقامی صنعتی صلاحیتوں میں اضافہ اور برآمدی مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی خلائی ایجنسی، جامعات، صنعتی اداروں اور صوبائی محکموں کو مشترکہ منصوبہ بندی کے ذریعے ہر خلائی مشن کے قابلِ عمل نتائج کا تعین کرنا چاہیے۔ محمد ذیشان علی کی خلائی مشن میں شرکت پاکستان کے نوجوانوں کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں نئے خواب دیکھنے کا ایک بہترین موقع ہے۔

آخر میں وفاقی وزیر نے علامہ اقبال کے شعر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شین ژو-24 مشن کو پاکستان کی نئی نسل کے لیے خلائی سائنس کے میدان میں آگے بڑھنے اور مستقبل کے اہداف حاصل کرنے کی تحریک بننا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں کو معیاری تعلیمی ادارے اور جدید تحقیق کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ پاکستان کے اپنے خلائی مشنز میں اہم کردار ادا کر سکیں۔

سرگودھا یونیورسٹی میں پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کے اعزاز میں دستاویزی فلم کی نمائش
یونیورسٹی آف سرگودھا میں پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کے خلا میں پہنچنے کے تاریخی سنگِ میل کو اجاگر کرنے کے لیے ایک خصوصی دستاویزی فلم کی نمائش کی گئی۔ محمد ذیشان علی چین کے خلائی مشن 'شین ژو 24' کے ذریعے مدار میں پہنچنے والے پہلے پاکستانی اور چین کے خلائی اسٹیشن 'تیان گونگ' پر قدم رکھنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز ہونے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

اس تقریب کا انعقاد سرگودھا یونیورسٹی کے کیمپس میں کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام، فی کل ٹی ممبران اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دستاویزی فلم میں پاکستان اور چین کے مابین بڑھتے ہوئے سائنسی اور خلائی تعاون کے مختلف پہلوؤں کو تفصیل سے پیش کیا گیا۔

فلم کے دوران شین ژو 24 مشن کے بنیادی مقاصد، خلا باز ذیشان علی کی تربیت، ان کے سفر کی تیاری اور خلا میں روانگی کے مناظر دکھائے گئے۔ اس مشن کے تحت دونوں ممالک کے اشتراک سے بائیو ٹیکنالوجی اور جدید میٹریل سائنس کی تحقیق سے متعلق چار اہم منصوبے بھی شامل کیے گئے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات نے کہا کہ یہ کامیابی پوری پاکستانی قوم کے لیے باعثِ فخر ہے اور ایسے تاریخی مواقع صدیوں میں دیکھنے کو ملتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذیشان علی کی خلائی پرواز پاکستانی قوم کی صلاحیتوں اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ڈاکٹر تصور حیات کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر مشکل کا مقابلہ کرنے اور ترقی کی نئی منازل طے کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے، تاہم ان صلاحیتوں کو جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے درست سمت میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو خلائی سائنس سمیت تمام اہم سائنسی شعبوں میں خود کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔

وائس چانسلر نے پاکستان اور چین کے دیرینہ تعلقات کو ایرو اسپیس اور دیگر جدید سائنسی میدانوں تک مزید وسعت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ نوجوان نسل کو تحقیق اور عملی تجربات کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آ سکیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں پاکستان کے مزید نوجوان خلائی سائنس اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملک کا نام روشن کریں گے۔

اس موقع پر یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود سرور اعوان سمیت دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے۔ تقریب کے شرکاء نے اس تاریخی کامیابی کو سراہا اور اسے پاکستان کے سائنسی مستقبل کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

یونیورسٹی کی جانب سے اس دستاویزی فلم کی نمائش کا مقصد طلبہ میں خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے دلچسپی پیدا کرنا اور انہیں جدید سائنسی میدانوں میں کی جانے والی پیش رفت سے آگاہ کرنا ہے۔

پاکستان کی جانب سے خلائی تحقیق میں اس طرح کی شمولیت سے نہ صرف ملکی وقار میں اضافہ ہوا ہے بلکہ نوجوان نسل کے لیے بھی تحقیق کے نئے دروازے کھلے ہیں۔

مستقبل میں اس طرح کے سائنسی تعاون کے مزید منصوبوں پر کام کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا گیا ہے تاکہ پاکستان ٹیکنالوجی کے میدان میں خود کو مستحکم کر سکے۔