خصوصی_افراد – ڈیلی پاکستان آن لائن

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خصوصی افراد کے لیے سن فلاور لین یارڈ پروگرام کا آغاز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے خصوصی ضروریات کے حامل بچوں، معذور افراد اور پوشیدہ معذوری رکھنے والے مسافروں کے لیے 'سن فلاور لین یارڈ' پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ یہ پاکستان کے ہوابازی کے شعبے میں انسانی ہمدردی اور سماجی ذمہ داری کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پاکستان کا پہلا اور واحد ایئرپورٹ ہے جہاں اس نوعیت کی خصوصی سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد خصوصی ضروریات رکھنے والے مسافروں کے لیے ہوائی سفر کو زیادہ آسان، پُرسکون اور باوقار بنانا ہے۔

سن فلاور لین یارڈ ایک مخصوص علامتی پٹا ہے جس پر سورج مکھی کے پھولوں کا نشان بنا ہوتا ہے۔ اس پٹے کو استعمال کرنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ کا عملہ اضافی معاونت، رہنمائی، وقت اور صبر کی ضرورت رکھنے والے افراد کے طور پر پہچان سکتا ہے۔

یہ سہولت بالخصوص آٹزم کے شکار بچوں، حسی مشکلات اور دیگر پوشیدہ معذوریوں کے حامل افراد اور ان کے اہل خانہ کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ ایئرپورٹ پر شور، رش اور طویل قطاریں خصوصی بچوں کے لیے ذہنی دباؤ کا سبب بن سکتی ہیں، ایسے حالات میں عملے کا تعاون ان کے سفر کو آسان بنا سکتا ہے۔

اس کامیابی میں سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی، ہلالِ امتیاز (ملٹری) کی سرپرستی اور ادارہ جاتی تعاون کو بھی کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ اعلیٰ قیادت کی حوصلہ افزائی اور افسران کو کام کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہی اداروں کی ترقی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔

سیکریٹری دفاع کا کہنا ہے کہ ایک ذہین، محبِ وطن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا حامل افسر ہی اپنے ادارے کو ترقی دے سکتا ہے اور ملک کا نام بلند کرنے میں مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔ ان کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ اپنی خدمات اور مثبت اقدامات کے ذریعے دنیا میں اپنی شناخت قائم کر رہا ہے۔

آفتاب گیلانی کی کوششیں اس امر کی مثال ہیں کہ جب کسی افسر میں ادارے کی بہتری اور انسانیت کی خدمت کا جذبہ موجود ہو تو وہ اپنے منصب کو محض انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ عوامی خدمت کا ذریعہ بنا سکتا ہے۔

اس پروگرام کی کامیابی کے لیے عملے کی مناسب تربیت، مؤثر رہنمائی اور مسلسل تعاون کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ خصوصی ضروریات کے حامل مسافر حقیقی معنوں میں اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

یہ اقدام اس پیغام کو مضبوط کرتا ہے کہ کسی ادارے کی حقیقی کامیابی صرف جدید سہولیات اور انتظامی کارکردگی میں نہیں بلکہ اس کے انسانی رویے، عوامی خدمت اور خصوصی افراد کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے جذبے میں بھی پوشیدہ ہوتی ہے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا یہ قدم ایک ایسے پاکستان کی تصویر پیش کرتا ہے جہاں خصوصی بچوں اور معذور افراد کو عزت، احترام اور سہولت فراہم کرنا ادارہ جاتی ترجیحات کا حصہ ہے۔

سفید چھڑی کا عالمی دن: مریم نواز کا بصارت سے محروم افراد کے عزم کو خراج تحسین
سفید چھڑی کے تحفظ کا عالمی دن دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی منایا جا رہا ہے جس کا مقصد بصارت سے محروم افراد کے حقوق، ان کی خودمختاری اور معاشرے میں ان کی شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے خصوصی پیغام میں بصارت سے محروم افراد کے حوصلے، لگن اور جذبے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن بصارت سے محروم لاکھوں افراد کے وقار کو اجاگر کرنے کا دن ہے۔

وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ سفید چھڑی محض ایک آلہ نہیں بلکہ یہ بصارت سے محروم افراد کو روزمرہ کی زندگی میں خود مختاری کے ساتھ حصہ لینے کے قابل بناتی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبے میں بصارت سے محروم خصوصی افراد کی کامیابیاں بھرپور تحسین کی مستحق ہیں۔ ان کی کامیابیاں نہ صرف قابلِ تحسین ہیں بلکہ دیگر افراد کے لیے بھی مشعلِ راہ ہیں۔

انہوں نے ان افراد کے اہلخانہ اور ان کی دیکھ بھال کرنے والے خصوصی اداروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی خلوص اور لگن ہی ان افراد کو معاشرے میں نمایاں مقام دلانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ اور ان کی خودمختاری کے لیے جاری اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت ان کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں خصوصی افراد کے حقوق، تحفظ اور خودمختاری کے لیے لگن اور خلوص کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت پنجاب بصارت سے محروم افراد کی تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے خصوصی پالیسیاں تشکیل دے رہی ہے تاکہ انہیں مرکزی دھارے میں شامل کیا جا سکے۔

سفید چھڑی کا عالمی دن معاشرے میں شعور بیدار کرنے کا بھی موقع فراہم کرتا ہے تاکہ لوگ بصارت سے محروم افراد کے ساتھ ہمدردی اور برابری کا رویہ اپنائیں اور ان کے لیے راستے ہموار کریں۔

مریم نواز نے کہا کہ بلاسود قرضے، لیپ ٹاپ اور سکالرشپ سے دیہی بیٹیوں کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بصارت سے محروم تمام باصلاحیت افراد کی کامیابیوں اور ان کے نمایاں سنگِ میل پر فخر محسوس کرتی ہے۔

اس موقع پر مختلف سماجی تنظیموں اور اداروں کی جانب سے بھی آگاہی واک اور سیمینارز کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں بصارت سے محروم افراد کے مسائل کے حل اور ان کی ضروریات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام کے آخر میں اس بات پر زور دیا کہ ایک مستحکم معاشرے کی تشکیل کے لیے ضروری ہے کہ ہر فرد، بشمول خصوصی افراد، کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں۔