ایپلی_کیشن – ڈیلی پاکستان آن لائن

وزیر اعظم نے جعلی اور غیرمعیاری ادویات کی روک تھام کیلئے محفوظ دوا ایپ کے اجرا کو اہم سنگ میل قرار دیدیا
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جعلی اور غیرمعیاری ادویات کی روک تھام کیلئے محفوظ دوا ایپ کے اجرا کو اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ محفوظ دوا ایپ منصوبہ عوام کے تحفظ و صحت کے نظام میں اعتماد کی بحالی کیلئے اہم قدم ہے، ملک میں تعلیم اور صحت کی سہولیات ہر شہری کیلئے برابر ہونی چاہئیں، وفاق اور صوبوں کو مل کر عوام کو سستی اورمعیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔ وہ جمعرات کو یہاں ادویات کی ٹریکنگ کے لئے وزارت قومی صحت خدمات کی محفوظ دوا ایپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے قومی صحت خدمات سید مصطفی کمال اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ )کے چیئرمین ڈاکٹر عبیداللہ نے بھی خطاب کیا۔وزیراعظم نے اپنے خطاب میں ایک افسوس ناک واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب وہ ماضی میں وزیراعلی پنجاب تھے تو اس وقت پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 100کے قریب زیرعلاج دل کے مرض انتقال کرگئے جس پر حکومت پنجاب کومورد الزام ٹھہرایا گیا تب فوری طور پروہاں سے ادویات کے نمونے لے کر انہیں لندن ، جنیوا اور پیرس بھجوایا گیا، اس وقت کی وفاقی حکومت نے ڈریپ کے ذریعے ان ادویات کو مستند قرار دیتے ہوئے اس کا ذمہ دار پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ، وزیراعلی پنجاب اور پنجاب حکومت کو قرار دیا، اس افسوس ناک خبر نے ہمیں مزید مضطرب کردیا ، باہر سے ان ادویات کی رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہوا کہ یہ ادویات دل کے امراض کی نہیں بلکہ ملیریا کی تھیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ جس فیکٹری میں یہ ادویات بن رہی تھیں ہوسکتا ہے کہ ان کے علم میں بھی نہ ہوا ہوتاہم یہ ادویات دل کے مریضوں کو دی جارہی تھیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اگرہم اس قسم کے واقعات کی روشنی میں ماضی سے سبق حاصل کریں اور اپنے آپ کو عوامی خدمت کیلئے وقف کریں تونہ صرف ماضی کی غلطیوں کا ازالہ ہوسکتا ہے بلکہ یہ ایک قومی خدمت بھی ہوگی۔ انہوں نے نئی ایپ کے اجرا پروزارت قومی صحت ، ڈریپ اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس ایپ سے جہاں جعلی ادویات کی نشاندہی ہوسکے گی وہاں یہ بھی معلوم ہوسکے گا کہ اس دوا کی اصل قیمت کیا ہے اور مارکیٹ میں اس کی دستیابی کی صورتحال کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس ایپ کوگھر گھر پہنچانے کیلئے وزارت اطلاعات ونشریات اور وزارت آئی ٹی کے ساتھ ملکرآگاہی مہم چلائی جائے، اس کارخیرکی وجہ سے اس عمل میں شریک افراد اور اداروں کو دین و دنیا دونوں میں بھلائی حاصل ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیرقومی صحت ڈاکٹر مصطفی کمال ، ڈریپ ،وزارت قومی صحت ، ڈیجیٹل اتھارٹی، ایس آئی ایف سی سمیت تمام متعلقہ ادارے بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہو ں نے فارما انڈسٹری کے مالکان اور سی ای اوزکا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کام میں تعاون کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ شروع میں اس حوالے سے کچھ ابہام تھا تاہم وہ اس ابہام سے باہر نکل آئے اور انہوں نے اپنیجو قدم اٹھایا وہ تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا اور ہمیشہ یاد رکھے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ ایپ جدت کی حامل ایک بہترین پیش قدمی ہے لیکن اصل مسئلہ ادویات کی قیمتوں کے حوالے سے ہے جو عام آدمی کی دسترس میں ہونی چاہئیں، پاکستان میں موجود اشرافیہ اپنا اور اپنے اہلخانہ کا علاج پاکستان کے مہنگے ترین ہسپتالوں میں کرا سکتا ہے کیونکہ اللہ نے انہیں وسائل دیئے ہیں تاہم کروڑوں افراد ایسے ہیں جو غربت کی وجہ سے ادویات تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں قائداعظم کے پاکستان کے وژن کوسامنے رکھ کر تعلیم اورصحت کے میدان میں اپنی پالیسیاں وضع کرنی چاہئیں، اس کیلئے بنیادی اصول یہ ہونا چاہئے کہ صحت اورتعلیم کی سہولیات سب کیلئے برابر ہونی چاہیے اور اس کیلئے کسی کی منت سماجت کی نوبت نہیں آنی چاہئے۔وزیر اعظم نے اس امر پر زور دیا کہ اس کارخیر کیلئے فارما سیوٹیکل انڈسٹری کے مالکان کے ساتھ مل کر اقدام اٹھایا جائے ،مجھے یقین ہے کہ اس سے صحت کی سہولیا ت کی ارزاں فراہمی کے راستے کھلیں گے اور مزید ایسے جدید اقدامات سامنے آئیں گے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں عام آدمی کیلئے ادویات کی مناسب قیمت پر فراہمی اور علاج کو ممکن بنانے کیلئے چیلنج سے نمٹنے کیلئے وفاق اور صوبائی حکومتوں کو ملکر اپنے وسائل استعمال میں لا کر اقدامات اٹھانا ہونگے، ایسا کرکے ہم تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف میں لکھوا سکتے ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ جس طرح فیول سبسڈی سے اب گھرمیں بیٹھ کر لوگ اس سے مستفید ہورہے ہیں اسی طرح محفوظ دوا ایپ کی افادیت کو بھی گھر گھر پہنچانا ہوگا اس کیلئے سب سے بڑی ذمہ داری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وزار ت اطلاعات ونشریات کی ہے، وزارت صحت ان کے ساتھ ملکراس کام کو آگے بڑھائے اور ایس آئی ایف سی کی بھی مدد لے۔وفاقی وزیر قومی صحت ڈاکٹر مصطفی کمال نے کہا کہ وزیراعظم کی سربراہی میں محفوظ دوا منصوبہ پاکستان کے لئے بڑا سنگ میل ہے،محفوظ دوا منصوبہ وزیراعظم کے تمام منصوبوں میں سب سے اہم منصوبہ ہے،ایک انسانی جان کو بچانا پوری انسانیت بچانے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جعلی یا اصلی دوا کی پہچان کا عوامی اعتماد ختم ہوچکا تھا،فارما انڈسٹری نے 92 ہزار سے زائد ادویات کا ڈیٹا حکومت کے ساتھ شئیر کیاہے،700 فارما سوٹیکل کمپنیوں کا ڈیٹا قومی ڈیٹا بنک میں شامل کرلیاگیا جو اہم پیش قدمی ہے ۔ڈاکٹر عبیداللہ نیتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایپ کے بارے میں بتایا کہ ادویات کی پیکنگ پر موجود بار کوڈ اسکین کرکے دوا کی اصلیت معلوم کی جاسکتی ہے،ایپ کے ذریعے ادویات کی اصلیت،قیمت اور ایکسپائری تاریخ کی تصدیق ممکن ہوگی۔جعلی دوا کی نشاندہی پر موبائل اسکرین سرخ جبکہ معیاری اور اصل دوا پر سبز ہوجائے گی۔محفوظ ایپ میں ادویات کی عدم دستیابی اور معیار سے متعلق شکایت کی سہولت بھی موجود ہے۔مشکوک اور جعلی ادویات کی شکایات براہ راست ڈریپ تک پہنچائی جاسکیں گی۔محفوظ دوا ایپ اینڈرائیڈ اور ایپل ایپ سٹور پر دستیاب ہے۔اس موقع پر جعلی ادویات کے خلاف کارروائیوں اور اس کے نقصانات کے بارے میں دستا ویزی فلم بھی دکھائی گئی