آبنائے_ہرمز – ڈیلی پاکستان آن لائن

آبنائے ہرمز میں ایل این جی بردار ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، دھماکے کی اطلاع
آبنائے ہرمز میں مائع گیس لے جانے والا ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا ہے جس کے نتیجے میں وہاں ایک دھماکا ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ اس واقعے کے بعد بین الاقوامی سمندری راستوں پر سکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے تشویش پیدا ہو گئی ہے کیونکہ یہ گزرگاہ تیل اور گیس کی ترسیل کے لیے عالمی تجارت میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔

یہ واقعہ ایک ایسے بحری راستے پر پیش آیا جہاں سے گزرنے والے جہازوں کی نقل و حرکت پر علاقائی اور بین الاقوامی اداروں کی گہری نظر رہتی ہے۔ سمندری تجارت کے اس حساس مقام پر ہونے والے حادثے کے بعد متعلقہ حکام نے حالات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ ایل این جی اور ایل پی جی بردار ٹینکر ایک ایسے راستے سے گزر رہا تھا جسے ایرانی حکام نے پہلے ہی غیر مجاز اور خطرناک قرار دے رکھا تھا۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ نامزد کردہ حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس جہاز نے ممنوعہ گزرگاہ کا انتخاب کیا۔

دوسری جانب اس واقعے کے حوالے سے مزید بین الاقوامی ذرائع اور جہاز کے عملے کی جانب سے تاحال کوئی تفصیلی بیان سامنے نہیں آ سکا ہے۔ سکیورٹی ماہرین اور متعلقہ اداروں کی جانب سے اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ بارودی سرنگ اس مقام پر کیسے پہنچی اور اس دھماکے سے جہاز کو کتنا نقصان پہنچا ہے۔

آبنائے ہرمز دنیا بھر میں توانائی کے وسائل کی ترسیل کا اہم ترین سمندری کوریڈور مانا جاتا ہے جہاں سے روزانہ بڑی تعداد میں تیل اور گیس کے ٹینکرز گزرتے ہیں۔ اس نوعیت کے سکیورٹی واقعات سے عالمی منڈی میں توانائی کی قیمتوں اور سپلائی چین پر اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ، برینٹ کروڈ 92.53 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا
عالمی منڈی میں بدھ کے روز خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد برینٹ کروڈ کی قیمت 92.53 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق تیل کی قیمتوں میں 1.04 ڈالر یعنی 1.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جو گزشتہ سیشن کی دو ماہ کی کم ترین سطح سے بحالی کو ظاہر کرتا ہے۔

اس اضافے کی بنیادی وجہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی پر ہونے والے حملوں کے بعد پیدا ہونے والی تشویش اور سپلائی چین میں تعطل کے خدشات ہیں۔ عالمی سرمایہ کار اس صورتحال کو انتہائی باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں کیونکہ یہ سمندری راستہ عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

دوسری جانب، مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ایران کے ساتھ جنگ بندی کی امیدوں کے درمیان مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا رجحان برقرار ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خطے میں جاری فوجی کشیدگی اور سفارتی کوششوں کے متضاد اثرات تیل کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔

اسی دوران بدھ کے روز روس کے شمال مغربی علاقے میں واقع بال ٹک سمندر کے قریب بندرگاہ 'اوست لوگا' میں ڈرون حملے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ علاقائی گورنر کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں بندرگاہ کے علاقے میں آگ بھڑک اٹھی جس سے تین کارکن زخمی ہوئے ہیں۔

توانائی کے ماہرین کا ماننا ہے کہ روس میں ہونے والے اس حملے نے عالمی توانائی منڈیوں میں سپلائی کے تحفظ سے متعلق خدشات کو مزید ہوا دی ہے۔ اگرچہ عالمی سطح پر تیل کی طلب اور رسد میں توازن برقرار رکھنے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم جغرافیائی سیاسی کشیدگی قیمتوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا کر رہی ہے۔

آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین تیل گزرگاہوں میں سے ایک ہے، جہاں سے دنیا بھر کا ایک بڑا حصہ توانائی کی ترسیل کرتا ہے۔ اس راستے پر کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا حملے کا براہِ راست اثر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر پڑتا ہے، جس سے عالمی معیشت پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ رہتا ہے۔

ماضی میں بھی آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے دوران تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی ہے، جس کے اثرات عالمی سطح پر مہنگائی کی صورت میں ظاہر ہوتے رہے ہیں۔ موجودہ صورتحال میں عالمی طاقتوں کی جانب سے کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ توانائی کی سپلائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عالمی سطح پر ٹرانسپورٹ اور صنعتوں کے اخراجات میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکومتیں اور مرکزی بینک اب اس صورتحال کے معاشی اثرات کا جائزہ لینے میں مصروف ہیں تاکہ ممکنہ مہنگائی کو کنٹرول کیا جا سکے۔

مجموعی طور پر، عالمی توانائی منڈی اس وقت ایک نازک موڑ پر کھڑی ہے جہاں سیاسی اور عسکری عوامل قیمتوں کا تعین کر رہے ہیں۔ سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے پیشِ نظر احتیاط سے کام لیں اور تازہ ترین پیش رفت پر نظر رکھیں۔

مذاکرات میں پیشرفت ہوئی تو ایران پر مزید حملے نہیں کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں پیش رفت ہوتی رہی تو ان کی جانب سے ایران پر نئے حملوں کا حکم دینے کا امکان انتہائی کم ہے۔ ایک ٹیلی فونک انٹرویو کے دوران انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران کے ساتھ ایک مضبوط معاہدہ طے پانے کی صورت میں دوبارہ فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں رہے گی۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران میں بنیادی ڈھانچے کے اہم اہداف کی نشاندہی کر رکھی ہے، جن میں 38 پل شامل ہیں جنہیں ایک گھنٹے میں تباہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ وہ ایسا نہیں کرنا چاہتے کیونکہ ان کی تعمیرِ نو میں تقریباً دس سال لگ سکتے ہیں اور پل تعمیر کرنا ایک مشکل کام ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکا ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کر سکتا ہے کیونکہ امریکی فوج خطے میں مکمل طور پر تیار اور ہتھیاروں سے لیس ہے۔ انہوں نے ایران کی معاشی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے اسے ایک ناکام ہوتی ہوئی ریاست قرار دیا اور کہا کہ ایران معاہدہ کرنے کے لیے بے تاب ہے۔

امریکی صدر نے انٹرویو کے دوران یہ بھی واضح کیا کہ ان کے پاس تین طیارہ بردار بحری جہاز موجود ہیں جو مکمل طور پر تیار اور ہتھیاروں سے لیس ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے دوبارہ حملوں کا حکم دیا تو امریکی فوج پہلے ہی خطے میں کارروائی کے لیے پوری طرح مستعد ہے۔

دوسری جانب ایرانی مسلح افواج کے ترجمان جنرل شکارچی نے امریکی دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کا عزم توڑنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی دباؤ اور فوجی حکمت عملی ایران کی دفاعی قوت کے سامنے ناکام ثابت ہوئی ہے اور عالمی طاقت کا توازن ہمیشہ بالادستی کی خواہش رکھنے والوں کے حق میں نہیں ہوتا۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان حسین محبی نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکا ایرانی معیشت کی ناکہ بندی یا تجارتی راستے بند کرکے اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے امریکی پابندیوں کے خلاف مکمل تیاری کر رکھی ہے اور وہ اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔

حسین محبی نے مزید کہا کہ امریکی فوجی ٹاسک فورس 'آئرن گیٹ' منصوبہ محض لفظوں کا کھیل ہے اور اس کے ذریعے امریکا ایران پر شدید معاشی دباؤ ڈالنے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران اپنی معاشی اور دفاعی حکمت عملیوں کے ذریعے ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

ادھر ایران کے معاملے پر مستعفی ہونے والے امریکی انسدادِ دہشت گردی مرکز کے سابق ڈائریکٹر جو کینٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی عوام ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی انٹیلی جنس کی تحقیقات میں اسرائیلی حکومت اور اس کی حمایت کرنے والی لابیوں کے دعووں کی تصدیق نہیں ہوئی جس کی بنیاد پر امریکا کو جنگ میں دھکیلا گیا۔

جو کینٹ نے مزید کہا کہ امریکی عوام نے وسط مدتی انتخابات میں اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو جنگ ختم کرنے کا پیغام دے دیا ہے۔ انہوں نے مارچ 2026 میں ایران جنگ کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے بھی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں دوبارہ فوجی تصادم شروع ہونے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امریکا نے عراق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ مشترکہ سرحد پر واقع دو گزرگاہوں کے علاوہ باقی تمام سرحدی راستے بند کر دے۔

فواد حسین کے مطابق آبنائے ہرمز کے راستے تیل کی برآمدات معطل ہونے کے باعث عراق کو تقریباً 60 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی گزرگاہیں بند ہونے سے مقامی سطح پر بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے روس کے ساتھ رشت آستارا ریلوے منصوبے سے متعلق معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔ اس 162 کلومیٹر طویل ریلوے روٹ کے لیے اراضی سروے اور تکنیکی جائزے روسی کمپنی کے حوالے کر دیے گئے ہیں تاکہ خطے میں تجارتی روابط کو مضبوط بنایا جا سکے۔

آبنائے ہرمز میں کشیدگی: پاکستانی بندرگاہوں کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ
مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور آبنائے ہرمز سے عالمی بحری تجارت میں حائل رکاوٹوں نے پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کو بڑھا دیا ہے۔ اس صورتحال کے نتیجے میں کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر بحری جہازوں اور کارگو کی آمد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے ملکی بحری شعبے کو غیر معمولی کاروباری مواقع میسر آئے ہیں۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کی جانب سے اگست 2026 میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، مالی سال 2025-26 کے دوران بندرگاہ نے 55.483 ملین ٹن کارگو ہینڈل کیا اور 2.749 ملین ٹی ای یوز کا ہدف حاصل کیا، جو کہ کراچی پورٹ کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اس عرصے کے دوران مجموعی طور پر 2,115 بحری جہازوں کو خدمات فراہم کی گئیں۔

اس سے قبل مالی سال 2024-25 میں کراچی پورٹ نے 53.951 ملین ٹن کارگو اور 2.651 ملین ٹی ای یوز ہینڈل کیے تھے۔ اس طرح ایک سال کے دوران کارگو ہینڈلنگ میں تقریباً 2.8 فیصد اور کنٹینرز کی تعداد میں تقریباً 3.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو بندرگاہ کی بڑھتی ہوئی عملی استعداد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن نے بھی اس بدلتی ہوئی صورتِ حال سے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے۔ مالی سال 2025-26 میں کمپنی کی مجموعی آمدنی 59.5 ارب روپے رہی، جو گزشتہ مالی سال کے 37.6 ارب روپے کے مقابلے میں تقریباً 58 فیصد زیادہ ہے۔

کارپوریشن کے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق، شپنگ کے بنیادی کاروبار سے حاصل ہونے والی آمدنی 33.7 ارب روپے سے بڑھ کر 50.6 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح کمپنی کا مجموعی منافع 11.2 ارب روپے سے بڑھ کر 21.5 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ خالص منافع 21.55 ارب روپے رہا۔

بندرگاہوں پر بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے باعث مقامی سطح پر روزگار کے مواقع میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔ جن مزدوروں کو ماضی میں بم شکل دس سے گیارہ دن کام ملتا تھا، اب وہ پورے تیس دن مصروف رہتے ہیں، جس سے ان کی ماہانہ آمدنی میں تین گنا تک اضافہ ہوا ہے اور مزید افرادی قوت کو بھی بھرتی کیا جا رہا ہے۔

وزارتِ بحری امور کے مطابق، پاکستان کو میری ٹائم سیکٹر میں مختلف منصوبوں کے لیے چھ سے نو ارب ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کی ٹھوس تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ ان منصوبوں میں ملٹی پرپز کارگو ٹرمینلز، کنٹینر ٹرمینلز، ایل این جی اور تیل کے ٹرمینلز کے ساتھ ساتھ اسٹیل اور میری ٹائم انڈسٹریل کمپلیکس شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اصل کامیابی ان تجاویز کے معاہدوں، تعمیراتی سرگرمیوں اور عملی منصوبوں میں تبدیل ہونے میں مضمر ہے۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان کی بندرگاہوں کی صلاحیت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

عالمی شپنگ کے ماہرین کا ماننا ہے کہ عالمی کمپنیوں کا اعتماد برقرار رکھنے کے لیے صرف جغرافیائی قربت کافی نہیں ہے۔ اس کے لیے بندرگاہوں پر جدید مشینری، بڑے جہازوں کو سنبھالنے کی صلاحیت، تیز رفتار کسٹمز کلیئرنس، جدید گوداموں اور بہتر زمینی رابطوں کا ہونا بھی ناگزیر ہے۔

اگر جہاز پاکستان پہنچ جائیں لیکن سامان بروقت اپنی منزل تک منتقل نہ ہو سکے تو عالمی تجارتی کمپنیاں دوبارہ متبادل بندرگاہوں کا انتخاب کر سکتی ہیں۔ اس لیے انفراسٹرکچر میں بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے۔

گوادر پورٹ کے حوالے سے بھی توقعات وابستہ ہیں کہ اسے خطے کے تجارتی، صنعتی اور توانائی کی ترسیل کے مرکز کے طور پر ترقی دے کر پاکستان کو وسطی ایشیا، چین اور مشرقِ وسطیٰ کے درمیان ایک اہم تجارتی پل بنایا جا سکتا ہے۔

فی الحال پاکستانی بندرگاہیں اپنی عملی استعداد کا ثبوت دے رہی ہیں، تاہم طویل مدتی فوائد کے حصول کے لیے کارگو کمپنیوں کے ساتھ کم منافع کے عوض طویل المعیاد معاہدے کرنا سودمند ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ خدشہ بھی موجود ہے کہ اگر مشرقِ وسطیٰ میں امن بحال ہوتا ہے اور آبنائے ہرمز کے ذریعے بحری تجارت معمول پر آجاتی ہے تو جہازوں کا ایک بڑا حصہ دوبارہ اپنے روایتی راستوں اور خلیجی بندرگاہوں کی طرف منتقل ہو سکتا ہے۔

تاہم، جب تک آبنائے ہرمز میں رکاوٹیں برقرار ہیں، تب تک پاکستانی بندرگاہوں کا منافع کمانا یقینی دکھائی دیتا ہے۔ یہ ایک ایسا موقع ہے جس سے فائدہ اٹھا کر پاکستان اپنی معاشی سمت کو بہتر بنا سکتا ہے۔

امریکا کا ایران کی زمینی سپلائی لائنز روکنے کے لیے ٹاسک فورس کا قیام
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایران کی زمینی سپلائی لائنز کو روکنے اور خطے میں ہتھیاروں کی ترسیل کو محدود کرنے کے لیے ایک نئی ٹاسک فورس 'آئرن گیٹ' کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام ایران کے خلاف پہلے سے جاری سمندری ناکہ بندی کو مزید وسعت دینے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

سینٹ کام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کو پر نے بتایا کہ یہ نئی ٹاسک فورس سمندر میں ایران کے خلاف جاری ناکہ بندی کی کامیابی کو مزید مستحکم کرے گی۔ اس کا ہیڈکوارٹر فلوریڈا کے شہر ٹمپا میں واقع ہے جہاں سے یہ دیگر امریکی سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر حکمت عملی تیار کرے گی۔

اس ٹاسک فورس کا بنیادی مقصد ایران کی جانب سے زمینی راستوں اور بحیرہ کیسپین کے ذریعے جدید ہتھیاروں، دوہرے استعمال کی ٹیکنالوجیز، ممنوعہ مواد اور غیر قانونی مالیاتی ذرائع کی نقل و حمل کو روکنا ہے۔

سابق امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے دفاع برائے مشرق وسطیٰ مائیکل مل رائے نے اس حوالے سے کہا کہ اس فورس کا کردار یہ تعین کرنا ہوگا کہ ہتھیاروں کے نظام کہاں سے آ رہے ہیں اور انہیں کیسے روکا جا سکتا ہے۔

مائیکل مل رائے کے مطابق، اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کشیدگی میں اضافے کا حکم دیتے ہیں تو اس نئی ٹاسک فورس کے اہداف بنیادی طور پر اقتصادی اور انفراسٹرکچر پر مرکوز ہوں گے تاکہ تہران کی مالی صلاحیت کو کم کیا جا سکے۔

امریکی سینٹ کام نے ایک بیان میں یہ بھی تصدیق کی ہے کہ خلیج عمان میں ایک تجارتی بحری جہاز 'ایم وی ہودا' کو کارروائی کے دوران غیر فعال کر دیا گیا ہے۔ امریکی طیارے نے جہاز کے پچھلے حصے پر درستگی کے ساتھ گولہ باری کی جس کے بعد عملے کو جہاز چھوڑنے کی ہدایت کی گئی۔

امریکی حکام کے مطابق جولائی سے اب تک امریکی فورسز نے 147 تجارتی جہازوں کو راستہ تبدیل کرنے پر مجبور کیا ہے جبکہ پانچ ایسے تجارتی جہازوں کو غیر فعال کیا گیا جنہوں نے احکامات ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

دوسری جانب، ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب واقع قشم جزیرے اور بندر عباس، جسک اور سریک کے شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قشم جزیرے پر ہونے والے حالیہ حملوں کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے ان کارروائیوں کو 'معمولی' قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تہران اب بھی معاہدے کا خواہشمند ہے اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات کا عمل جاری ہے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب دو آئل ٹینکرز سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد شدید متاثر ہوئے ہیں۔

ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق یہ ٹینکرز آبنائے کے ایک غیر محفوظ حصے سے گزر رہے تھے اور ان کا نیویگیشن سسٹم بند تھا۔ ان ٹینکرز کو شدید نقصان پہنچا اور بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد وہ رک گئے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث امریکا نے ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے اپنی عسکری حکمت عملی میں تبدیلی کی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام اقدامات ایران کی جانب سے خطے میں ہتھیاروں کی ترسیل اور غیر قانونی تجارتی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی کا حصہ ہیں۔

امریکی صدر نے ایران کے جزیرہ قشم پر فضائی حملوں کی تصدیق کر دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جزیرہ قشم پر امریکی فوجی حملوں کی تصدیق کی ہے جبکہ تہران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ انہوں نے فلوریڈا کے شہر ویسٹ پام بیچ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کارروائیوں کو معمولی نوعیت کے فضائی حملے قرار دیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی فورسز کی جانب سے فضائی دفاعی آلہ تیار کیا گیا تھا جسے امریکی فورسز نے چند منٹوں میں تباہ کر دیا۔ یہ پیش رفت جمعہ کے روز ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے جزیرہ قشم کے علاقے سوزا میں دو میزائل حملوں کی اطلاعات کے بعد سامنے آئی ہے۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق ملک کی فضائی دفاعی فورسز نے جزیرہ قشم کے اوپر ایک امریکی ایم کیو نائن ڈرون کو مار گرایا اور تباہ کر دیا۔ دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی آپریشنز کی نگرانی کرنے والے سینٹرل کمانڈ کے ایک عہدیدار نے صورتحال کو نسبتاً پرسکون قرار دیا ہے۔

سینٹرل کمانڈ نے جمعہ کی شب سوشل میڈیا پر ایک بیان میں ایران کے جوہری پروگرام اور تنصیبات سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے کے لیے بیس ملین ڈالر تک کے انعام اور منتقلی کی پیشکش کا اعلان کیا۔ قطری وزارت خارجہ کے ترجمان مجید الانصاری نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کی اطلاعات کو مسترد کر دیا۔

قطری ترجمان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے جھوٹے دعوے صرف ان عناصر کے مفاد میں ہیں جو جنگ کو طول دینا اور خطے کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ یہ حالیہ فضائی حملے منگل کے روز ہونے والے امریکی وسطی مدتی انتخابات کے بعد سامنے آنے والی پہلی کارروائیاں ہیں۔

امریکی صدر نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتظامیہ تہران کے نمائندوں سے اس وقت بھی بات چیت کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایرانی فریق سے اس وقت معاملہ کر رہے ہیں جو کہ ایک سمجھوتہ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ایران کے ساتھ معاملے میں کافی پیش رفت حاصل کر لی ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا۔ اس سے قبل پیر کے روز بھی ایرانی میڈیا نے جزیرہ قشم میں کئی دھماکوں کی اطلاعات دی تھیں۔

امریکہ کے ذرائع ابلاغ نے اس دوران بتایا تھا کہ امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ان کارروائیوں کو انجام دیا جنہیں حکام نے دفاعی حملے کا نام دیا۔ امریکی صدر نے جمعہ کو اپنے ایک بیان میں یہ بھی ذکر کیا تھا کہ ان کی انتظامیہ کو یہ دیکھنا ہوگا کہ معاملات کس طرف جاتے ہیں۔

جمعرات کے روز امریکی صدر کا یہ بیان بھی سامنے آیا تھا کہ امریکہ کو شاید باقی ماندہ ایران کو بھی تباہ کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ اگر وہ کوئی قدم اٹھاتے ہیں تو لوگوں کو اس کا علم بہت جلد ہو جائے گا۔

پینٹاگون کے نامعلوم حکام اور عسکری کمانڈرز نے بدھ کے روز نیویارک ٹائمز کو بتایا تھا کہ مشرق وسطیٰ اور امریکہ میں موجود اڈوں پر ہزاروں امریکی بحری اور فضائی اہلکار بڑے پیمانے پر جنگی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ایران نے ان اطلاعات اور بیانات کے بعد اپنی سفارتی کوششوں میں تیزی لہرائی ہے کیونکہ امریکی صدر کی جانب سے مکمل پیمانے پر حملے دوبارہ شروع کرنے کے اشارے مل رہے تھے۔ قطری وزارت خارجہ نے زور دے کر کہا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے افواہیں پھیلانا خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ہے۔

آبنائے ہرمز تیل کی ترسیل کے لیے ایک انتہائی اہم بحری راستہ مانا جاتا ہے جہاں حالیہ دنوں میں کشیدگی کے آثار پائے گئے ہیں۔ دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کے اعلان کردہ انعام میں جوہری تنصیبات، سامان اور متعلقہ عملے کی نقل و حرکت کی اطلاع دینے کی شرائط رکھی گئی ہیں۔

روس کے صدر پیوٹن اور ایرانی سلامتی کے سربراہ محسن رضائی کی ماسکو میں ملاقات
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی کے درمیان ماسکو کے سینیٹ پیلس میں ملاقات ہوئی ہے۔ اس ملاقات کا مقصد خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات کے امور پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

ایرانی ریاستی نشریاتی ادارے کے مطابق اس ملاقات کے دوران محسن رضائی نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا ایک خط بھی پہنچایا۔

ایرانی سکیورٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس دورے کا فیصلہ تقریباً ایک ماہ قبل کیا گیا تھا لیکن خطے میں جاری فوجی صورتحال کی وجہ سے اسے ملتوی کرنا پڑا تھا۔

محسن رضائی نے بتایا کہ سپریم لیڈر چاہتے تھے کہ یہ پیغام جتنی جلدی ممکن ہو روسی صدر تک پہنچایا جائے تاہم خط کی تفصیلات کے بارے میں انہوں نے کچھ نہیں بتایا۔

ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محسن رضائی نے کہا کہ روسی قیادت کے ساتھ ہونے والی بات چیت کا بنیادی محور جنگ کے بعد کے ادوار اور خطے کے لیے سکیورٹی کے انتظامات تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو گہرا کرنے بشمول روس سے ایران تک گیس پائپ لائنز کی تعمیر کے منصوبوں پر بات چیت ہوئی۔

محسن رضائی نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے روسی صدر کو اکتوبر کے آخر میں تہران میں ایران، سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کے درمیان ہونے والے اجلاس کے بارے میں بریفنگ دی، جسے روسی رہنما نے خوش آمدید کہا۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی دوستوں کی طرح ہمارا بھی یہ ماننا ہے کہ علاقائی انتظامات ہونے چاہئیں اور غیر ملکی ممالک کو خطے کی سکیورٹی میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

دوسری جانب محسن رضائی نے کہا کہ تہران اس وقت تک امریکہ کے ساتھ جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر مذاکرات نہیں کرے گا جب تک واشنگٹن اس کے سات مطالبات پورے نہیں کرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ سفارتی معاملے پر ہم نے امریکیوں کو سات شرائط بتا دی ہیں اور جب تک وہ ان پر عمل نہیں کرتے، ہم نہ تو آبنائے ہرمز کھولیں گے اور نہ ہی مذاکرات ہوں گے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس ملاقات کے دوران ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ روس تنازع کے خاتمے کے لیے مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔

گزشتہ ماہ بھی روسی صدر نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے کہا تھا کہ روس اس مقصد کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کے لیے تیار ہے۔

روسی خبر رساں اداروں کے مطابق کریملن نے سینیٹ پیلس میں ہونے والی اس ملاقات کا فوری طور پر اپنا کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

اسی تناظر میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی کویت، سعودی عرب، عمان، قطر، ترکی اور اردن کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطے کیے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ان رابطوں کا محور علاقائی پیش رفت اور امن کے فروغ کے لیے جاری سفارتی کوششیں تھیں۔

روس اور ایران کے درمیان، جو دونوں سخت مغربی پابندیوں کے تحت ہیں، حالیہ برسوں میں اپنے سفارتی اور فوجی تعلقات کو مضبوط کیا ہے۔

جنوری 2025 میں انہوں نے تجارت، فوجی تعاون، سائنس، ثقافت اور تعلیم کا احاطہ کرنے والے ایک جامع تزویراتی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

ہفتے کے روز ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرمینیا نے کہا کہ ایران نے روس کے ایس یو پینتیس لڑاکا طیارے خرید لیے ہیں اور جنگ ختم ہونے کے بعد انہیں حاصل کرنے کی توقع ہے۔

آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز اور ٹگ بوٹ میں آگ لگ گئی، ایرانی پاسداران انقلاب کا دعویٰ
ایرانی پاسداران انقلاب نے جمعرات کو ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں دو مختلف واقعات کے دوران دو آئل ٹینکرز اور ایک ٹگ بوٹ میں آگ لگ گئی۔ یہ جہاز مبینہ طور پر غیر مجاز راستوں سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ایرانی خبر رساں ادارے ’ارنا‘ کے مطابق، پاسداران انقلاب نے بتایا کہ بدھ کی رات ایک بڑا آئل ٹینکر آبنائے کے جنوب میں ایک غیر مجاز راستے سے گزرتے ہوئے بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ رک گیا۔

ایک اور واقعے میں، ایک سپر ٹینکر آبنائے کے مشرقی حصے میں راستے سے نکلتے ہوئے آگ کی لپیٹ میں آ گیا، جبکہ اس کی مدد کے لیے جانے والی ایک ٹگ بوٹ بھی آگ لگنے سے متاثر ہوئی۔

پاسداران انقلاب نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ان کی بحریہ کے الیکٹرانک وارفیئر یونٹ نے دو ’لوکاس‘ قسم کے طیاروں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے جنہیں انہوں نے ’درانداز‘ قرار دیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی بحریہ آبنائے ہرمز پر اپنا کنٹرول برقرار رکھے ہوئے ہے۔

پاسداران انقلاب نے امریکہ پر الزام عائد کیا کہ وہ جہازوں کو پابندیوں کی خلاف ورزی اور بارودی سرنگوں والے راستوں سے گزرنے کی ترغیب دے رہا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق، اس صورتحال سے ہونے والا نقصان امریکی ٹیکس دہندگان اور علاقائی اتحادیوں پر بھاری انشورنس اخراجات کا بوجھ ڈالے گا۔

پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے سے گزرنے کے قوانین کی خلاف ورزی کی کوششیں واشنگٹن کے لیے مزید مالی نقصانات اور سیاسی ناکامیوں کا باعث بنیں گی۔

دوسری جانب، امریکہ نے بدھ کے روز دو افراد اور ایک ادارے پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، جن پر ایران کو کندھے سے چلنے والے فضائی دفاعی نظام (MANPADS) حاصل کرنے میں مدد کرنے کا الزام ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ان اہداف کی نشاندہی بی لا روس میں قائم ’آر مری الائنس‘ کے سی ای او محمد علی تولیبوف، نائیجیریا میں قائم ’وینگارڈ ٹیکٹیکل سپلائی لمیٹڈ‘ اور روس میں مقیم علیشر دومولودژانوف کے طور پر کی ہے۔

امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ نیٹ ورک جعلی دستاویزات کے ذریعے ایران کے لیے چینی ساختہ فضائی دفاعی نظام کی خریداری کی کوشش کر رہا تھا۔

محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ ایران کی عسکری صلاحیتوں کو بڑھانے والے نیٹ ورکس کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

آبنائے ہرمز پر کشیدگی: ایران کا امریکی جواب مسترد، امریکی صدر کی فضائی کارروائی کی تصدیق
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے پیش کردہ سات شرائط پر امریکی ردعمل کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ کو ایران کے مطالبات کو مکمل اور واضح طور پر تسلیم کرنا ہوگا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز ایران کے جزیرے قشم پر فضائی حملے کی تصدیق کی ہے۔ امریکی صدر نے اسے ایک معمولی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ایک اینٹی ایئر کرافٹ تنصیب کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔

ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے پیش کردہ جواب ایران کے حقوق اور مطالبات کے مطابق نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز اسی صورت میں کھولی جائے گی جب امریکہ تمام سات شرائط پر عمل درآمد کرے گا۔

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے تصدیق کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا عمل جاری ہے۔ قطر اس وقت امریکہ اور ایران کے درمیان تجاویز کے تبادلے میں ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق یہ فضائی حملہ دفاعی نوعیت کا تھا جو ایک امریکی طیارے پر ایرانی فائرنگ کے ردعمل میں کیا گیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ فی الحال کسی بڑی جنگ کے خواہشمند نہیں ہیں تاہم ضرورت پڑنے پر مزید کارروائی کے لیے تیار ہیں۔

دریں اثنا، خطے میں تجارتی جہاز رانی کو بھی شدید خطرات کا سامنا ہے۔ یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (UKMTO) نے اطلاع دی ہے کہ عمان کے ساحلی گاؤں لیمہ کے قریب ایک آئل ٹینکر کے انجن روم کو دو نامعلوم پروجیکٹائلز سے نشانہ بنایا گیا، تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بندر خمیر کے اوپر دو امریکی ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ چار آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آئے ہیں جبکہ دو دیگر جہازوں کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنی عسکری قیادت کو حکم دیا ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا فوری جواب دینے کے لیے تیار رہیں۔ ایرانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ خلیج میں موجود زیرِ سمندر کیبلز اور یورپی ممالک کے مفادات بھی اہداف میں شامل ہو سکتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ ایران کے ساتھ موجودہ صورتحال سے مطمئن ہیں اور انہیں فی الحال کسی بڑی جنگی مہم کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ایران کے جوہری ذخائر پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اس حوالے سے بالواسطہ رابطے جاری ہیں۔

آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے ایک انتہائی اہم گزرگاہ سمجھی جاتی ہے جہاں سے دنیا بھر کا ایک بڑا حصہ تیل سمندری راستے سے پہنچایا جاتا ہے۔

مستقبل کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ اگر مذاکرات کا عمل ناکام ہوتا ہے تو خطے میں عسکری تصادم کا دائرہ کار وسیع ہو سکتا ہے۔

امریکہ کا آبنائے ہرمز میں ایران کے جزیرے پر فضائی حملہ
امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کے قریب ایران کے جزیرے قشم پر فضائی حملے کیے ہیں جنہیں واشنگٹن حکام نے محدود اور دفاعی کارروائی قرار دیا ہے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کے روز جزیرے پر یکے بعد دیگرے کئی زور دار دھماکے سنے گئے۔

مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ حملے کے دوران جزیرے کے اوپر دو طیاروں کو پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی کے مطابق قریبی بندرگاہی شہر بندر لنگہ میں بھی سمندر کی سمت سے دھماکوں کی آوازیں محسوس کی گئیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ نے دفاعی عہدے داروں کے حوالے سے بتایا کہ یہ حملے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی پر ایرانی حملوں کو روکنے کی غرض سے کیے گئے۔ ایک امریکی عہدے دار کا کہنا تھا کہ اس کارروائی کا مقصد تہران کو اہم جنگی کارروائیوں کے دوبارہ آغاز کا اشارہ دینا نہیں تھا۔

رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز میں ایک امریکی طیارے پر فائرنگ کی تھی۔ امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ یہ اقدامات تہران کی جانب سے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کے استعمال کے جواب میں اٹھائے گئے۔

دوسری جانب ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ تہران کے مطالبات واشنگٹن تک واضح انداز میں پہنچا دیے گئے ہیں۔ انہوں نے مؤقف اپنایا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ایرانی پلان دو روز میں نافذ کیا جا سکتا ہے اگر امریکہ اپنی سمندری ناکہ بندی ختم کر دے۔

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے ایرانی میڈیا کو بتایا کہ امریکہ کے ساتھ ثالثوں کے ذریعے انتہائی نوعیت کے شدید مذاکرات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تہران سفارتی اور فوجی دونوں قسم کے حالات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار بیٹھا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ میں وسطی مدتی انتخابات ہونے والے ہیں جن کے نتائج سے کانگریس پر کنٹرول کا فیصلہ ہوگا۔ ان انتخابات سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت اور سیاسی دباؤ کے حوالے سے بھی مختلف مباحثے جاری ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھانے میں کسی قسم کی جلدی میں نہیں ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ تہران کے ساتھ جنگ کے امکانات کم ہونے کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے ایک بیان میں کہا کہ انتظامیہ تہران کے ساتھ بات چیت کے امکانات کے حوالے سے پرامید ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ ایرانی سیکیورٹی حکام کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے بھی انتخابات کے بعد ایران کے خلاف مزید کارروائیوں کے لیے دباؤ ڈالنے کی اطلاعات ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات اور موجودہ کشیدگی کے سائے میں علاقائی صورتحال انتہائی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔