آئی_ٹی_ایف_ماسٹرز – ڈیلی پاکستان آن لائن

تھائی لینڈ آئی ٹی ایف ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹس، رشید ملک چار رکنی سینئر ٹینس ٹیم کی قیادت کریں گے
سابق قومی ٹینس چیمپئن اور ڈیوس کپ پلیئر رشید احمد ملک (ستارہ ِامتیاز و تمغہ ِامتیاز) 14 سے 26 نومبر 2026 تک پٹایا (تھائی لینڈ) میں منعقد ہونے والے دو انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) ماسٹرز ٹورنامنٹس میں چار رکنی سینئر پاکستانی ٹینس دستے کی قیادت کریں گے۔

پاکستان کی اس سینئر ٹیم میں وقار نثار (مینز 70 پلس)، رشید ملک (مینز 60 پلس)، خرم امتیاز (مینز 55 پلس) اور فرقان الدین خان (مینز 55 پلس) شامل ہیں۔

یہ چاروں کھلاڑی اپنے اپنے ایج گروپس کے سنگلز اور ڈبلز کیٹیگریز میں رقابت کریں گے، جن کا مقصد بین الاقوامی رینکنگ پوائنٹس کا حصول اور عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنا ہے۔

پاکستانی دستہ پہلے 14 سے 20 نومبر تک رائل کلف ہوٹل میں آئی ٹی ایف ماسٹرز ایم ٹی 700 ٹورنامنٹ میں حصہ لے گا، جس کے بعد 21 سے 26 نومبر تک گریٹا کلب میں ایم ٹی 400 ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئے گا۔

اعلیٰ درجے کے ایم ٹی 700 چیمپئن شپ میں دنیا کے تقریبا 25 ممالک کے کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے، جو پاکستانی کھلاڑیوں کو سخت بین الاقوامی مقابلہ فراہم کرے گی۔

دستے کے سینئر ترین ارکان میں شامل وقار نثار نے کہا کہ ان مسلسل ٹورنامنٹس میں شرکت سے پاکستانی کھلاڑیوں کو عالمی معیار کے حریفوں کے خلاف اپنی صلاحیتوں کو پرکھنے، آئی ٹی ایف رینکنگ میں بہتری لانے اور عالمی ماسٹرز ٹینس سرکٹ میں پاکستان کی موجودگی کو مزید مضبوط بنانے کا بہترین موقع ملے گا۔

لاہور جم خانہ کے کنوینئر ٹینس واجد عزیز خان نے چاروں کھلاڑیوں کی بہترین بین الاقوامی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی شاندار کامیابی کی توقع ظاہر کی۔

انہوں نے خاص طور پر رشید ملک کی تعریف کی جنہوں نے ماسٹرز سنگلز میں اپنی ناقابل شکست پیش قدمی کو 106 میچز تک پہنچا دیا ہے۔

رشید ملک نے تھائی لینڈ، لاہور اور آکسفورڈ (انگلینڈ) میں منعقدہ ٹورنامنٹس میں چار سنگلز ٹائٹلز جیتنے کے علاوہ تھائی لینڈ میں مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا ہے۔

وقار نثار نے دسمبر 2025 میں کھا لاک (تھائی لینڈ) میں کھیلے گئے دو ایم ٹی 200 ٹورنامنٹس کے مینز 70 پلس سنگلز کیٹیگری میں رنر اپ پوزیشن حاصل کی تھی۔

خرم امتیاز نے تھائی لینڈ میں مینز 55 پلس سنگلز اور ڈبلز دونوں ٹائٹلز جیت کر اپنی بالادستی ثابت کی اور بعد ازاں لاہور میں بھی 55 پلس ڈبلز کا تاج اپنے سر سجایا تھا۔

فرقان الدین خان نے خرم امتیاز کے ساتھ مل کر تھائی لینڈ میں 55 پلس ڈبلز کیٹیگری میں فتح حاصل کی تھی اور سنگلز کونسولیشن ایونٹ میں رنر اپ رہے تھے۔

رشید ملک، خرم امتیاز اور فرقان الدین خان نے دی بنک آف پنجاب، لاہور جم خانہ کلب، جے ڈی ڈبلیو گروپ، ریوائیو بائے گی ٹو ریڈ اور جمال پولیمر پرائیویٹ لمیٹڈ کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے یہ سفر ممکن ہو سکا۔

دریں اثنا، لاہور جم خانہ کے میاں مصباح الرحمن نے لاہور میں منعقد ہونے والے آئی ٹی ایف سینئرز ٹورنامنٹ کے لیے لاہور جم خانہ کو بطور میزبان وینیو منظور کر لیا ہے۔

انہوں نے مقامی ٹینس ٹیلنٹ کو فروغ دینے پر جم خانہ ٹینس کلب اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور تھائی لینڈ جانے والے پاکستانی دستے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔