Breaking News
Home / پاکستان / مصباح الحق کی منتخب کردہ ٹی 20ٹیم اپنے پہلے ہی معرکے میں ناکام، عمراکمل اوراحمدشہزادکی مایوسکن پرفارمنس

مصباح الحق کی منتخب کردہ ٹی 20ٹیم اپنے پہلے ہی معرکے میں ناکام، عمراکمل اوراحمدشہزادکی مایوسکن پرفارمنس

لاہور(محمدعمران خان سے)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق جوکہ اپنے کرکٹ کیرئیرمیں مسٹرٹک ٹک کے نام سے مشہورتھے ۔انکی منتخب کردہ ٹی 20ٹیم اپنے پہلے ہی معرکے میں ناکام ہوگئی۔واضح رہے کہ سری لنکاکی ٹیم میں کئی اہم کھلاڑی نہیں کھیل رہے لیکن اسکے باوجودسری لنکانے پہلے ٹی 20میچ میں یک طرفہ مقابلے میں پاکستان کو64رنزسے شکست دے دی جوکہ مصباالحق کے لئے کسی دھچکے سے کم نہیں۔چیف سلیکٹرمصباح الحق نے تقریبا تین سال بعدعمراکمل کوٹیم کاحصہ بنایالیکن وہ پاکستان میں اپنے پہلے ہی ٹی ٹونٹی میچ میں صفررن پرپہلی ہی گیندپر آﺅٹ ہوئے۔چیف سلیکٹرنے احمدشہزادکوبھی ٹیم میں چانس دیا لیکن وہ بھی صرف4رنزبناکر آﺅٹ ہوگئے۔قومی کرکٹ ٹیم کی شکست کاسبب بننے والے متنازع کرکٹرزاحمد شہزاد اور عمر اکمل اپنی کارکردگی سے زیادہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کے سبب پاکستانی ٹیم سے باہر رہے ہیں۔مصباح الحق نے دونوں کو ایک اور لائف لائن دے کرٹیم کاحصہ بنایا۔عام رائے کے مطابق یہ سلیکشن اس لیے حیران کن ہے کہ ان دونوں میں سے اب آخر کیا بہترین تلاش کر نے کی کوشش کی جارہی ہے اور ان کے بجائے دوسرے بیٹسمینوں کو کیوں موقع نہیں دیا جاسکتا۔2015کے عالمی کپ کے اختتام پر کوچ اور موجودہ بولنگ کوچ وقار یونس نے اپنی رپورٹ میں ان دونوں کے بارے میں کہا اتھا کہ انھیں پاکستان ٹیم میں واپس آنے کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنی چاہیے۔بھارت میں2016کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اختتام پر کوچ وقار یونس نے ایک بار پھر اپنی رپورٹ میں ان دونوں، خاص طور پر عمر اکمل، کے مبینہ غیر ذمہ دارانہ رویے کا ذکر کیا تھا۔بر طانوی ویب سائٹ کے مطابق رپورٹ میںوقاریونس کے الفاظ تھے ’ایک عمر اکمل کو قربان کر کے ہم دوسرے کھلاڑیوں کو تیار کرسکتے ہیں۔ذرائع کاکہناہے کہ چیف سلیکٹر مصباح الحق نے میرٹ سے زیادہ دوستی نبھائی

About Muhammad Imran Khan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar