Breaking News
Home / پاکستان / پہلے ٹی ٹوٹنی میچ میں شاقئین کرکٹ کی ایک بہت بڑی تعداد نے قذافی سٹیڈیم کا رخ کیا

پہلے ٹی ٹوٹنی میچ میں شاقئین کرکٹ کی ایک بہت بڑی تعداد نے قذافی سٹیڈیم کا رخ کیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلے ٹی ٹوٹنی میچ میں شاقئین کرکٹ کی ایک بہت بڑی تعداد نے قذافی سٹیڈیم کا رخ کیا اور میچ سے لطف اندوز ہوئے اس موقع پر پاکستانی شائقین کرکٹ نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ میچ شروع ہونے سے قبل ہی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے نظر آئے جبکہ اس موقع پر شائقین کرکٹ کی ایک بہت بڑی تعداد ایسی بھی تھی جنہوں نے اپنے چہروں پر بھی پاکستانی پرچم پینٹ کئے ہوئے تھے شائقین کرکٹ میچ شروع ہونے سے کافی دیر قبل ہی سٹیڈیم کے باہر پہنچ گئے تھے اور اس دوران وہ مسلسل پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے نظر آئے اور ڈھول کی دھاپ پر کئی شائقین بھنگڑا ڈالتے ہوئے نظر آئے اور اس موقع پر ان کی خوشی قابل دید تھی جبکہ اس موقع پر سری لنکن شائقین کرکٹ جن کی تعداد بہت کم تھی مگر انہوں نے بھی اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لئے سٹیڈیم کا رخ کیا اس موقع پر قذافی سٹیڈیم پر شائقین کرکٹ کا جو رش نظر آیا وہ ناقابل بیان ہے اور اس کے ساتھ ساتھ جس طرح سے انہوں نے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں اس میچ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا وہ بھی قابل تعریف ہے ایک طویل عرصہ کے بعد کراچی کے بعد اب لاہور میں ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کا انعقاد یقینی طور پر بہت ہی زیادہ خوشی کی بات ہے کیونکہ پاکستانی شائقین کرکٹ ایک طویل عرصہ سے اس وقت کے انتظار میں تھے۔

About Muhammad Imran Khan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar