Home / صفحۂ اول / سال 2019 میں پاکستان کی کارکردگی افعانستان،بحرین،بنگلہ دیش سمیت دیگرٹیموں سے بھی کمتررہی

سال 2019 میں پاکستان کی کارکردگی افعانستان،بحرین،بنگلہ دیش سمیت دیگرٹیموں سے بھی کمتررہی

User Rating: Be the first one !

لاہور(محمد عمران خان لوہانی) سال 2019 میں عالمی نمبرون پاکستان کی کارکردگی افعانستان،بحرین،بنگلہ دیش،برمودا،کینیڈا، ڈینمارک، فن لینڈ، آئرلینڈ، اٹلی اورکینیاسمیت دیگرٹیموں سے بھی کمتررہی،کرکٹروزیراعظم کے دورمیں کرکٹ کی یہ حالت،ایساکبھی سوچابھی نہ تھا،کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجودپاکستانی کرکٹ مسلسل تنزلی کاشکار ہورہی ہے،،قومی کرکٹ ٹیم نے سال 2019 میں یکم جنوری سے اب تک3ٹیموں کے خلاف 7ٹی 20میچ کھیلے جن میں سے ایک میچ جیتا اور 6میچ ہارے پاکستان کی کامیابی کاتناسب 14.28فیصد رہا۔ انگلینڈ کے خلاف ایک ٹی20میچ کھیلا اور ہارا انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی کاتناسب صفر فیصد ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف 3 میچ کھیلے ایک میچ جیتا اور 2 میچ ہارے جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی کامیابی کا تناسب 33.33 فیصد ہے۔ سری لنکا کے خلاف 3میچ کھیلے اور تینوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا سری لنکا کے خلاف پاکستان کی کامیابی کا تناسب صفر فیصد ہے

About Daily Pakistan

Check Also

اولاد کو خواتین کی عزت اور احترام سکھانا والدین کی ذمہ داری ہے، شاہ رخ خان

اولاد کو خواتین کی عزت اور احترام سکھانا والدین کی ذمہ داری ہے، شاہ رخ …

Skip to toolbar