Breaking News
Home / پاکستان / سدھو نے عمران خان کو فرشتہ قرار دیا

سدھو نے عمران خان کو فرشتہ قرار دیا

لاہور(محمدعمران خان سے)نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ ہندوستان کے سکھ زائرین کے لیے کرتار پور سرحد کھولنے کے بارے میں جب بھی کچھ لکھا جائے گا تو وزیر اعظم عمران خان کا نام پہلے صفحے پر لکھا جائے گا۔

اپنی تقریر میں سدھونے کہا کہ تین ماہ قبل عمران خان نے جو بیج بویا تھا آج اس نے ایک پودے کیشکل اختیار کر لی ہے اور یہ سکھوں کے لیے نہایت خوشی کا موقع ہے کہ اب وہ کسی قسم کی پریشانی و دقت کے بغیر بابا گورونانک کی رحمتیں اور مہربانیاں سمیٹنے اور دربار صاحب میں متھہ ٹیکنے جانے لگیں گے۔

سدھو نے اس موقع پر فرط مسرت سے بے قابو ہو کر کہا”میرا یار ،دلدار ،عمران خان جیوے‘۔ سدھو نے سکھ زائرین کی دیرینہ خواہش پوری کرنے پر عمران خان کو ایک فرشتہ قرار دیا۔

ا س سے قبلعمران خان نے اس موقع پر ہندوستان کے کرکٹ کھلاڑی سے سیاستداں بننے والے نوجوت سنگھ سدھو کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خاص طور پر پنجاب میں سدھو اس قدر مقبول ہیں کہ آج وہ پاکستان میں الیکشن لڑیں تو شاندار طریقہ سے جیتیں گے۔

انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات خوشگورا کرنے اور دوستی پیدا کرنے کے لیے ہمیںکہیں سدھو کے وزیر اعظم بننا کا انتظار نہ کرنا پڑے۔

About Muhammad Imran Khan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar