Breaking News
Home / صفحۂ اول / آئی سی سی کا ٹسٹ کرکٹ میں ٹاس ختم کرنے پر غور

آئی سی سی کا ٹسٹ کرکٹ میں ٹاس ختم کرنے پر غور

User Rating: 3.75 ( 1 votes)

تحریر
محمد عمران خان لوہانی
ٹاس کرکٹ کا ایک اہم اور بنیادی جزو تصور کیا جاتا ہے لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی کرکٹ کمیٹی نے ٹاس کو ختم کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی نئے فیوچر ٹور پروگرام میں ٹسٹ چیمپیئن شپ کے لئے ٹاس کو ختم کرنے پر بحث کرے گی جہاں اس تجویز کا بنیادی مقصد میزبان ٹیم کو ملنے والے فائدہ کو ختم کرنا ہے۔1877

میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ٹسٹ میچ کے بعد سے اب تک کھیلے گئے ہر ٹسٹ میچ کا آغاز ٹاس سے ہی ہوا جس کے بعد ٹاس جیتنے والی ٹیم بیٹنگ یا بولنگ کا فیصلہ کرتی ہے۔روایت کے تحت میزبان ٹیم کا کپتان ٹاس اچھالتا ہے اور مہمان کپتان ہیڈ یا ٹیل بولتا ہے لیکن اب اس 140سال پرانی روایت کو ختم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔اس تجویز کی حمایت کرنے والوں نے کہا ہے کہ میزبان ٹیم اپنی مرضی کی حالات اور وکٹ تیار کرتی ہے جس سے ٹاس کی اہمیت ختم ہو جاتی ہے لہٰذا اس روایت ختم کیا جائے۔آئی سی سی ٹسٹ چیمپیئن شپ کا آغاز 2019 میں ہونے والی ایشز سیریز سے ہو گا جہاں آسٹریلیا کی ٹیم انگلینڈ کا دورہ کرے گی اور تجویز پیش کی گئی ہے ٹسٹ چیمپیئن شپ کے دوران ٹاس ختم کر کے مہمان ٹیم کو بیٹنگ یا بولنگ کا اختیار دیا جائے۔واضح رہے کہ یہ تجویز سب سے پہلے سابق آسٹریلیبن کوچ ڈیرن لیمین نے دی تھی جس کے بعد ان کے ہم وطن اور عظیم قائدین اسٹیو وا، رکی پونٹنگ، شین وارن، ای این بوتھم، مائیکل ہولڈنگ سمیت متعدد عظیم کھلاڑیوں نے بھی اس فیصلے سے اتفاق کیا تھا۔یہ تجویز دراصل انگلش کاؤنٹی میں کامیاب تجربے کے بعد پیش کی گئی جہاں 2016 میں انگلش کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں ٹاس کے قانون کو تبدیل کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو پہلے بولنگ کا حق دیا گیا تاہم اگر مہمان کپتان اس بات پر راضی نہ ہو تو پھر فیصلہ ٹاس سے ہوتا ہے۔یاد رہے کہ ورلڈ ٹسٹ چیمپیئن شپ 2019 سے 2021 تک کھیلی جائے گی جس میںہندوستان، پاکستان اور دیگر سمیت ٹسٹ کرکٹ کھیلنے والی صف اول کی نو ٹیمیں 27 دوطرفہ سیریز کھیلیں گی جس کے بعد صف اول کی دو ٹیموں کے درمیان 10تا14 جون 2021 فائنل کھیلا جائے گا۔ورلڈ ٹسٹ چیمپئن شپ کیلئے جہاں قوانین میں دیگر کئی تبدیلیاں متوقع ہیں وہاں ٹاس کی روایت کا خاتمہ بھی زیر غور ہے ،28 اور 29مئی کو ممبئی میں آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی سر جوڑ کر بیٹھے گی،پوائنٹس سسٹم سے متعلق بحث کی جائے گی،ٹیموں کیلئے ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ کھیلنا محض ایک اختیار نہیں ہوگا،ورلڈ کپ کے فوری بعد شروع ہونے والے طویل فارمیٹ کے مقابلوں میں سکہ اچھالنے کے بجائے مہمان ٹیم کو بیٹنگ یا بولنگ کا موقع ملنے کا امکان روشن ہو گیا۔ان فٹ پچوں کیخلاف سخت تادیبی کارروائی ہو گی۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے اجلا س میں مجوزہ ورلڈ ٹسٹ چیمپئن شپ کیلئے کھیل کے حالات سمیت دیگر کئی پہلوؤں پر غور کیا جائے گا جس میں ٹاس ،پوائنٹس سسٹم اور ان فٹ پچوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے بھی قوانین پر بحث کی جائے گی۔ا س اجلاس کے فیصلوں کو جون میں ڈبلن میں آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میںحتمی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ میزبان ممالک کی جانب سے اپنی مرضی کی وکٹیں اور ماحول کے باعث اب ٹاس کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہو گئی ہے اور یہی وجہ کہ اس حوالے سے کچھ اہم تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar