Breaking News
Home / صفحۂ اول / میں داڑھی نہیں کاٹ سکتا:کوہلی

میں داڑھی نہیں کاٹ سکتا:کوہلی

User Rating: 5 ( 1 votes)

تحریر
محمد عمران خان لوہانی
19 مئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کی داڑھی کا انداز ناصرف ان کی ٹیم بلکہ دنیا بھر میں کافی مقبول ہے اور یہی وجہ ہے کہ عالمی شہرت یافتہ کوہلی نے داڑھی کو منڈوانے سے انکار کردیا ہے۔دنیا میں سب سے زیادہ تنخواہ حاصل کرنے والے ایتھلیٹ کوہلی موجودہ دور کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹارز میں سے ایک تصور کیے جاتے ہیں اور ان کی داڑھی کا انداز بھی کافی مقبول ہے اور کوہلی نے واضح کیا کہ ان کا مستقبل قریب میں اپنی داڑھی کو صاف کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

ایک تقریب کے دوران کپتان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ کبھی اپنی داڑھی کا انداز بھی ختم کریں گے جسے وہ انتہائی باریک بینی سے تراشتے ہیں تو کوہلی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ میرا خیال میں ایسا نہیں کروں گا کیونکہ میں اسے پسند کرتا ہوں۔29سالہ کرکٹر نے کہا کہ میرا خیال ہے یہ مجھ پر جچتی ہے لہٰذا میں اسے ہٹانا نہیں چاہوں گا۔ اس کا خیال رکھنا بھی زیادہ مشکل نہیں لیکن جب یہ بڑھ جاتی ہے تو مجھے اسے تراشنا پڑتا ہے۔یاد رہے کہ ایک سال پہلے تک کوہلی کا داڑھی کا اسٹائل اس حد تک مقبول ہوا تھا کہ بھارتی ٹیم کے تقریباً تمام ہی کھلاڑیوں کی داڑھی تھی لیکن پھر اس جمود کو توڑنے کے لیے ہاردک پانڈیا اور روہت شرما سمیت چند کھلاڑیوں نے منڈوادی تھی۔کوہلی کی داڑھی کا انداز ہندوستان سے باہر بھی کافی مقبول ہے اور محمد حفیظ سمیت متعدد کرکٹرز اور دیگر اسٹارز نے ان کے اندازکو اپنایا۔ کوہلی کی بیوی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے جب سوشل میڈیا پر اس حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کوہلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی داڑھی کا انداز نہیں بدل سکتے

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar