Breaking News
Home / پاکستان / ضلع سرگودہا کی74زیر تعمیر سکیموں کی مدت میں ایک سال کی توسیع اور3نئی سکیموں کی منظوری دے دی گئی

ضلع سرگودہا کی74زیر تعمیر سکیموں کی مدت میں ایک سال کی توسیع اور3نئی سکیموں کی منظوری دے دی گئی

سرگودھا( ڈیلی پاکستان آن لائن)ضلع سرگودہا کی74زیر تعمیر سکیموں کی مدت میں ایک سال کی توسیع اور3نئی سکیموں کی منظوری دے دی گئی۔جس میں پبلک ہیلتھ انجینئر نگ کی72سکیمیں2ارب کی لا گت سے مکمل کی جا ئیں گی اس طرح سکیمو ں کی تکمیل سے سیوریج کا مسئلہ 50سال کےلئے ختم ہو جا ئے گا۔زرائع کے مطابق ضلعی ترقیاتی کمیٹی نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور لوکل گورنمنٹ کی زیر تعمیر 74ترقیاتی سکیموں کی مدت تکمیل میں ایک سال کی توسیع کے علاوہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت تقریبا 4 کروڑ روپے کی تین نئی سکیموں کی بھی منظوری دے دی ہے۔ ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر سرگودہا آسیہ گل نےکی۔اجلاس میں بتایاگیا کہ ضلع سرگودہا میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی 72سکیمیں دو ارب روپے کی لاگت سے مکمل کی جارہی ہیں ۔ جن کیلئے سال 2019-20کے بجٹ میں 37کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ان سکیموں میں ضلع میں سیوریج ،سولنگ،ڈرینج،پینے کے صاف پانی اور دیگر شہری سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کی تین نئی سکیموں پر تین کروڑ 99لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ جن پر سال 2019-20کے دوران اڑھائی کروڑخرچ کئے جائیں گے۔ ان سکیموں میں چک نمبر 47شمالی کی تجاوز شدہ واگزار کرائی گئی سرکاری زمین پر بہترین پبلک پارک ،کمشنر آفس میں عوام کی سہولت کیلئے ٹائلٹ اور انتظار گاہ ،فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب اور اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی کے دفتر ،رہائش و دیگر سہولیات کی تعمیر شامل ہے۔اجلاس میں چک 47شمالی کے پارک کی ذمہ داری کنٹونمنٹ بورڈ سرگودہا کو سونپنے کی تجویز پیش کی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر نے کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ سے منظوری لینے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی سکیموں پر بھی غور کی گیا اور لوکل گورنمنٹ کی سٹی پیکج کے تحت دو جاری سکیموں کی مدت تکمیل میں اضافہ کی منظوری دی گئی۔ جن پر سال 2019اور2020 کے دوران چار کروڑ چالیس لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی شہر سرگودہا کی جاری سیوریج سکیموںکی تکمیل سے شہر میں سیوریج کا مسئلہ آئندہ پچاس سال کی مدت کیلئے ختم ہو جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے آئندہ ایک سال کے دوران سکیموںکی تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سکیموںکی پائیداری اور پختگی پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar