اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان
سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل
چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل
دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا
سیالکوٹ: 40 اور 25 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کو انتظار ختم ہوگیا اور خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔
قومی بچت (نیشنل سیونگز) نے 40,000 اور 25000 روپے کی مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے فاتحین کے ناموں اور انعامی رقوم کا اعلان کر دیا۔
40روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی سیالکوٹ میں اور 25 ہزار روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔
انعامی رقم اور جیتنے والے بانڈ نمبرز
8 کروڑ روپے کا پہلا انعام خوش نصیب بانڈ نمبر 308105 کے نام رہا۔
دوسرا انعام 30,000,000 روپے کے تین انعامات 282397 ، 765216 اور 222525 بانڈ نمبرز کے نام نکلے۔
تیسرے انعام کے لیے کل 700 خوش نصیبوں کو 500,000 روپے فی کس دیے جائیں گے۔
Prize Bond – Latest Results and Updates
اسی طرح 25 ہزار والے میں پہلے انعام کے طور پر 3 کروڑ روپے فی کس کے 2 انعامات رکھے گئے ہیں، جبکہ دوسرے انعام کے 1 کروڑ روپے فی کس کے 5 انعامات ہیں۔
قرعہ اندازی میں 700 خوش نصیبوں نے 3 لاکھ روپے فی کس کا تیسرا انعام بھی جیتا ہے۔
آن لائن رزلٹ چیک کرنے کا طریقہ کار
قومی بچت (National Savings) کی سرکاری ویب سائٹ پر جائیں۔
"Prize Bond Results” یا "Draw Search” کی ٹیب کھولیں۔
اپنے بانڈ کی مالیت (Rs. 40,000) منتخب کریں۔
ڈرا نمبر یا تاریخ کا انتخاب کر کے سرچ بٹن پر کلک کریں۔
پی ڈی ایف (PDF) فہرست ڈاؤن لوڈ کر کے Ctrl + F کی مدد سے اپنا بانڈ نمبر تلاش کریں۔
نمبر میچ ہونے کی صورت میں اپنے قریبی نیشنل سیونگز سینٹر یا بینک برانچ سے رقم کلیم کی جا سکتی ہے۔
