ایران امریکی پابندیوں سے بچنے اور عالمی بینکاری نظام سے گریز کے لیے چین کے ساتھ بارٹر تجارت کرنے لگا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے 2 اعلیٰ ایرانی ذرائع سمیت تجارت سے باخبر افراد نے بتایاکہ ایران امریکی پابندیوں سے بچتے ہوئے اپنے تیل کی فروخت جاری رکھنے اور چین سے اربوں ڈالر مالیت کی اشیاء، فوجی سازو سامان خریدنے کے لیے بارٹر نما تجارتی نظام استعمال کررہاہے۔
رپورٹ کے مطابق اس خفیہ نظام کے تحت ایرانی تیل کے بدلے چین سے درآمد کی جانے والی اشیاء کے لیے کریڈٹ حاصل کیے جاتے ہیں، ایران نے اس نظام کے ذریعے چین سے ادویات، گاڑیاں اور مواصلاتی آلات بھی حاصل کیے ہیں جب کہ ان اشیاء کے مینوفیکچررز براہِ راست ایران کے ساتھ لین دین نہیں کررہے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران کم از کم ایک مرتبہ اس طریقہ کار کو ایران کو لاکھوں ڈالر مالیت کا فضائی دفاعی سازوسامان فراہم کرنے کے معاہدوں کے سلسلے میں بھی استعمال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بارٹر نما تجارتی نظام کے علاوہ بھی ایران دیگر مختلف طریقوں سے بین الاقوامی بینکاری نظام سے گزرے بغیر چینی کمپنیوں سے اشیاء اور خدمات حاصل کرتا ہے۔
ذرائع نے مبینہ لین دین کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں جب کہ خبرایجنسی بھی آزادانہ طور پر ان معاملات کی تصدیق نہیں کرسکی۔
بارٹر نما تجارت سے متعلق خبرایجنسی کے سوالات کے جواب میں چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ بیان کردہ صورتحال سے واقف نہیں اور چین ہمیشہ یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے۔
ایران کے نیویارک اور جنیوا میں اقوام متحدہ کے مشنز نے تبصرے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔
ایران کا ٹرمپ پر اکشے کمار کی میم کے ذریعے طنز
بھارت: چلتی اسکول وین سے گر کر تیسری جماعت کا طالب علم ہلاک
یمن کے وزیر دفاع کے قافلے پر حملہ، یرغمال بنائے جانے کا دعویٰ
صدر ٹرمپ کا مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی پر امریکی شہریوں کیلئے انعام کا اعلان
امریکا حقیقی معنوں میں امن چاہتا ہے تو خطے میں عدم استحکام پر مبنی مداخلت بند کرے: ایران نے واضح کردیا
برطانوی بادشاہ چارلس نے شہزادہ ہیری کے ارمان کیسے ٹھنڈے کیے؟
عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے پچھلے 20 برسوں میں پہلی مرتبہ سلامتی کونسل سے ایران کی شکایت لگا دی
شمالی کوریا نے یورینیئم افزودگی میں اضافےکیلئے نئی تنصیب تعمیرکرلی، عالمی جوہری توانائی ایجنسی
’اپنے اتحادی حوثیوں کو لگام دو‘، پاکستان کا سعودی عرب کیجانب سے ایران کو پیغام: خبر ایجنسی
نیٹو روس کے ساتھ طویل جنگی محاذ آرائی کی تیاری کر رہا ہے، روسی وزارت خارجہ
امریکی حکام کا مشرق وسطیٰ میں فوجی موجودگی میں کمی اور تنصیبات زیرِ زمین منتقل کرنے پر غور: رپورٹ
القاعدہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کیلئے بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کو مدد فراہم کررہی ہے، اقوام متحدہ
تازہ ترین
• 3 منٹ پہلے ایران نے امریکی پابندیوں سے بچنے کیلئے چین سے بارٹر تجارت شروع کردی
• 8 منٹ پہلے نئے ماڈلز کے ساتھ ایپل نے پرانے آئی فونز کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا
نئے ماڈلز کے ساتھ ایپل نے پرانے آئی فونز کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا
• 13 منٹ پہلے وزیرِ اعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دیدی
وزیرِ اعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دیدی
• 16 منٹ پہلے پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنیوالوں کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھ کر 20 لاکھ ہوگئی
پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنیوالوں کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھ کر 20 لاکھ ہوگئی
• 55 منٹ پہلے پاک سعودیہ دفاعی تعاون جاری ہے، دفاعی معاہدے پر عملدرآمد کیلئے وقت درکار ہوگا: ترجمان دفتر خارجہ
پاک سعودیہ دفاعی تعاون جاری ہے، دفاعی معاہدے پر عملدرآمد کیلئے وقت درکار ہوگا: ترجمان دفتر خارجہ
• 1 گھنٹے پہلے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ
پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ
• 1 گھنٹے پہلے ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو متعارف، قیمت اور فیچرز جانیں
ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو متعارف، قیمت اور فیچرز جانیں
• 1 گھنٹے پہلے ایران کا ٹرمپ پر اکشے کمار کی میم کے ذریعے طنز
