• ستمبر 10, 2026
  • Last Update ستمبر 10, 2026 2:58 شام
  • پاکستان

اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان

سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

کویت سٹی: سیکیورٹی حکام نے کامیاب کارروائی کے دوران 4 بھارتی شہریوں کو گرفتار کر کے غیر قانونی طور پر شراب تیار اور فروخت کرنے والی فیکٹری کا راز فاش کردیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیکیورٹی حکام کو اطلاع ملی تھی کہ صحرائی علاقے کے ایک مویشی فارم کو خفیہ طور پر دیسی شراب کی تیاری، ذخیرہ اندوزی اور فروخت کے لیے استعمال میں لایا جا رہا ہے۔

پولیس نے تصدیق کے بعد مذکورہ مقام پر چھاپا مارا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر 3 ملزمان کو شراب بناتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، جبکہ چوتھے ملزم کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ دیسی شراب خرید کر آگے فروخت کرنے کی نیت سے وہاں پہنچا تھا۔

رپورٹس کے مطابق فیکٹری سے تلاشی کے دوران 236 پلاسٹک کی بوتلیں، دیسی شراب سے بھرے ڈرم، شراب بنانے کے لیے استعمال ہونے والا خام مال اور فروخت سے حاصل شدہ رقم برآمد کرلی گئی۔

تینوں ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ اس مقام کو شراب بنانے، ذخیرہ کرنے اور سپلائی کے لیے استعمال کر رہے تھے، جبکہ چوتھے ملزم نے شراب خرید کر مارکیٹ میں بیچنے کے جرم کا اعتراف کیا۔

تحقیقات کے دوران اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ گرفتار ملزمان میں سے 3 پہلے ہی مختلف مقدمات میں مطلوب تھے، جن میں سے ایک فراڈ کے کیس میں پولیس کو درکار تھا۔

ایئر عربیہ نے کویت کے لیے پروازیں منسوخ کردیں

وزارت داخلہ نے بتایا کہ تمام ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، جبکہ اس غیر قانونی جگہ کو مسمار کیا جارہا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے