• ستمبر 10, 2026
  • Last Update ستمبر 10, 2026 2:08 شام
  • پاکستان

مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے تنازع جاری ہے

اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے ہراسانی کے الزامات کے بعد خبروں میں رہنے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ نے اب اداکارہ سے متعلق اپنے ماضی کے جذبات کا انکشاف کر دیا۔

صحافی ارشاد بھٹی کو دیے گئے انٹرویو میں ثاقب چدھڑ نے بتایا کہ انہوں نے مومنہ اقبال کو پہلی مرتبہ ایک شادی کی تقریب میں دیکھا تھا اور انہیں دیکھتے ہی پسند کر لیا تھا۔ چند ہی منٹوں میں انہوں نے مومنہ سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

لیگی رہنما نے دعویٰ کیا کہ وہ مومنہ اقبال کے ساتھ کسی تعلق کے بجائے براہِ راست شادی کرنا چاہتے تھے، اسی لیے انہوں نے انہیں شادی کی پیشکش بھی کی۔

ثاقب چدھڑ نے یہ بھی اعتراف کیا کہ اس وقت ان کی پہلے سے دو شادیاں تھیں اور ان کی دونوں اہلیہ مومنہ اقبال سے شادی کی خواہش سے واقف تھیں۔ مومنہ بھی ان کی دونوں شادیوں کے بارے میں جانتی تھیں۔

واضح رہے کہ مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے تنازع جاری ہے۔ اداکارہ نے ان کے خلاف ہراسانی سے متعلق مقدمہ درج کرایا تھا، جبکہ ثاقب چدھڑ ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے مومنہ اقبال پر مختلف جوابی الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے