• ستمبر 10, 2026
  • Last Update ستمبر 10, 2026 2:16 شام
  • پاکستان

ٹرمپ اس سے قبل بھی جولائی کے وسط سے پِک ایکس ماؤنٹین کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر پِک ایکس ماؤنٹین میں مشکوک سرگرمیاں جاری رہیں تو امریکا اس مقام کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے ریپبلکن پارٹی کے مڈٹرم کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ایران کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ پِک ایکس کے مقام پر کچھ سرگرمی دیکھی گئی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے کوئی ’چالاکی‘ کی تو امریکا اسے سخت جواب دے گا۔

پِک ایکس ماؤنٹین ایران کے اہم جوہری مرکز نطنز کے قریب واقع ایک انتہائی محفوظ زیرِ زمین تنصیب ہے، جہاں گہرائی میں موجود دو سرنگوں کے کمپلیکس قائم ہیں۔ نطنز کی جوہری تنصیب حالیہ حملوں میں شدید متاثر ہوچکی ہے۔

ٹرمپ اس سے قبل بھی جولائی کے وسط سے پِک ایکس ماؤنٹین کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں۔ تازہ بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن ایران کی زیرِ زمین جوہری اور فوجی تنصیبات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے