• ستمبر 10, 2026
  • Last Update ستمبر 10, 2026 12:58 شام
  • پاکستان

اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان

سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

منیلا(10 ستمبر 2026): فلپائن کے مشہور سیاحتی مقام کورون کے قریب سمندر میں سفر کرنے والی ایک مسافر فیری میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے ہیں۔

فلپائن کوسٹ گارڈ کے مطابق یہ حادثہ پالوان صوبے کے ساحلی پانیوں میں پیش آیا جہاں ‘ایم وی جون ایسٹر’ نامی مسافر فیری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کے وقت فیری پر مسافروں اور عملے سمیت مجموعی طور پر 134 افراد سوار تھے۔

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی کوسٹ گارڈ اور ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو آپریشن کے دوران اب تک 42 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، تاہم 134 میں سے 87 افراد کے بارے میں تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکی ہیں اور وہ لاپتہ ہیں۔

حکام نے حادثے کے نتیجے میں ہلاکتوں میں مزید اضافے کا شدید خدشہ ظاہر کیا ہے۔ کوسٹ گارڈ اور بحری افواج کی جانب سے لاپتا افراد کی تلاش اور سمندر میں امدادی کارروائیوں کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے