• ستمبر 10, 2026
  • Last Update ستمبر 10, 2026 2:08 شام
  • پاکستان

بلال عباس نے سفید شیروانی زیب تن کی، جس پر سلور اور سیکوئن ورک کیا گیا تھا

پاکستانی شوبز کے مقبول اداکار بلال عباس خان کافی عرصے بعد ایک نئے انداز میں منظرِ عام پر آئے تو مداح انہیں دیکھ کر لمحہ بھر کیلئے واقعی ان کی شادی سمجھ بیٹھے۔

بلال عباس معروف فیشن برانڈ ریپبلک بائے عمر فاروق کے نئے نکاح فوٹو شوٹ میں دولہا بنے نظر آئے ہیں۔

فوٹو شوٹ میں بلال عباس نے سفید شیروانی زیب تن کی، جس پر سلور اور سیکوئن ورک کیا گیا تھا جبکہ ان کے ساتھ ماڈل کو آف وائٹ اور سلور عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ مسجد میں کیے گئے شوٹ میں دیگر ماڈلز بھی خاندان کے افراد کے روپ میں شامل ہیں جس سے تصاویر کسی حقیقی نکاح کی جھلک پیش کرتی ہیں۔

View this post on Instagram

بلال عباس کی دولہا بنے مسکراتی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں اور متعدد مداح پہلی نظر میں اسے اداکار کی حقیقی شادی سمجھ بیٹھے۔

ایک مداح نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ خود شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں ہیں لیکن بلال عباس کو دولہا دیکھ کر انہیں بھی ’منی ہارٹ اٹیک‘ آگیا۔

تاہم مداحوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، بلال عباس نے شادی نہیں کی بلکہ ان کا یہ دولہا روپ صرف ایک فیشن فوٹو شوٹ کیلئے تھا۔

واضح رہے کہ ’عشق مرشد‘، ’پیار کے صدقے‘ اور ’کچھ ان کہی‘ سمیت متعدد مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے بلال عباس گزشتہ کچھ عرصے سے ٹی وی اسکرین، سوشل میڈیا اور شوبز تقریبات میں نسبتاً کم دکھائی دے رہے تھے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے