• ستمبر 10, 2026
  • Last Update ستمبر 10, 2026 12:58 شام
  • پاکستان

اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان

سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

پانگ یانگ(10 ستمبر 2026): شمالی کوریا نے یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت بڑھانے کے لیے ایک نئی تنصیب کی تعمیر مکمل کر لی۔

شمالی کوریا نے یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت بڑھانے کے لیے ایک نئی تنصیب کی تعمیر مکمل کر لی ہے، جس پر عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے اہم یونگ بیون جوہری کمپلیکس میں توسیع کا کام مکمل کر لیا ہے۔

اس نئے تعمیر شدہ حصے میں سینٹری فیوجز کے اٹھائیس یونٹ نصب کیے جانے کی گنجائش موجود ہے، جو ملک کے جوہری پروگرام میں اضافے کی واضح عکاسی کرتا ہے۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کانگ سون نیوکلیئر پلانٹ کے توسیع شدہ حصے کو بھی فعال کیا جا رہا ہے، جس سے شمالی کوریا کی جوہری ہتھیاروں کے لیے مواد تیار کرنے کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

آئی اے ای اے نے شمالی کوریا کی جانب سے جوہری سرگرمیوں میں مسلسل اضافے اور بین الاقوامی قراردادوں کی خلاف ورزیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے