ملزم بچی کا پڑوسی ہے، پوسٹ مارٹم میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق، مقدمہ درج کرلیا گیا
اپرسوات کے علاقہ مدین میں 9 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق کوز کلے مدین کی رہائشی خاتون (س) نے پولیس تھانہ مدین میں رپورٹ درج کرائی کہ اس کی بہن (ہ) اپنے پڑوسی سلطان محمد کے ہاں گئی ہوئی تھی جبکہ وہ گھر میں موجود تھی۔
اس دوران اس نے فائرنگ اور چیخ و پکار کی آواز سنی جس پر وہ دوڑ کر پڑوسی کے گھر گئی تو مذکورہ پڑوسی بھاگتے ہوئے کمرے میں جا رہا تھا جبکہ اس کی بہن خون میں لت پت پڑی تھی۔
سشانت سنگھ کو قتل اور اس کی سیکریٹری کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، اہم انکشافات
لاہور: خاوند کی غیر موجودگی میں قریبی رشتے دار کی خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی
ہری پور؛ دو طالب علموں اور 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ
مدعیہ نے بتایا کہ اُس نے بہن کو فوری طور پر اسپتال لے جانے کی کوشش کی تاہم وہ راستے میں دم توڑ گئی جبکہ اسپتال میں ہونے والے میڈیکل میں زیادتی ثابت ہوئی ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے مذید تفتیش شروع کر دی جبکہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔
