• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 7:38 شام
  • Australia

باپ منشیات کا عادی ہے اور وہ پہلے بھی قتل کی دھمکیاں دے چکا تھا، متوفی کی بہن

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کی تحصیل اباخیل کے محلہ شیری خیل میں باپ نے مبینہ طور پر کلہاڑی کے وار کر کے اپنی بیٹی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق 32 سالہ لڑکی کو اس کے والد میر عالم نے 9 ستمبر کی شب تقریباً 2 بجے مبینہ طور پر کلہاڑی کے وار کر کے قتل کیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر مقتولہ کی بہن (ز) زوجہ نعمان موقع پر پہنچی تو مقتولہ (ن) خون میں لت پت مردہ حالت میں پڑی تھی۔

مدعیہ نے تھانہ لکی مروت پولیس کو بتایا کہ اس کا والد میر عالم مبینہ طور پر منشیات کا عادی ہے اور اس سے قبل بھی اس کی بہن کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔تاہم قتل کی وجہ عناد کے بارے میں اسے علم نہیں۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے گورنمنٹ سٹی اسپتال لکی مروت منتقل کیا گیا۔

واقعے کے حوالے سے تھانہ سٹی میں مقدمہ نمبر 436/26، زیر دفعہ 302 تعزیراتِ پاکستان درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے