• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 12:17 شام
  • Australia

سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)

ڈھاکا: بنگلادیش میں خسرہ کی بدترین وباء پھیل گئی، بیمار بچوں کی مسلسل آمد کے باعث اسپتالوں میں جگہ کی کمی کا سامنا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش میں خسرہ کی وباء سے 6 ماہ میں 1 ہزار بچے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ویکسی نیشن مہم کے باوجود حفاظتی اقدامات میں کمی کے باعث وباء مسلسل پھیل رہی ہے۔

بنگلادیشی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ میں خسرہ سے 999 بچوں کی اموات ریکارڈ کی گئیں۔

وزارتِ صحت کے مطابق 19 ہزار 835 مریضوں میں خسرہ کی تصدیق ہوئی جبکہ خسرہ کے 1 لاکھ 66 ہزار مشتبہ کیسز ریکارڈ کئے گئے، خسرہ کے شُبے میں 1 لاکھ 46 ہزار مریضوں کو اسپتالوں میں لایا گیا۔

خسرہ کی وبا نے خطرناک صورتحال اختیار کر لی، اب تک 40 بچے جاں بحق

وبائی بیماریوں کے اعداد و شمار کے مطابق بنگلادیش کو دنیا کی سب سے بڑی خسرہ کی وباء کا سامنا ہے جو لمحہ فکریہ ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے