• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 11:37 صبح
  • Australia

سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026 کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے جس کی کاپی بھی سامنے آگئی ہے۔

مسودے کے مطابق مدت ختم ہونےکے بعد اگلے بلدیاتی انتخابات تک موجودہ میئریاچیئرمین بطور ایڈمنسٹریٹرکام جاری رکھےگا، حکومت سندھ کونسل کی مدت ختم ہونے سے 120 روز پہلے نئے بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو درخواست دے گی۔

بل 2026 کے مسودے کے مطابق ڈپٹی میئر یا وائس چیئرمین کونسل کا کنوینر ہوگا جسے اجلاسوں کی صدارت اور کاروبار چلانے کا اختیار بھی ہوگا، میئر یا چیئرمین کی جانب سے تفویض کردہ اضافی اختیارات بھی ڈپٹی میئر یا وائس چیئرمین استعمال کرےگا، کے ایم سی سمیت میٹروپولیٹن کارپوریشنز کے لیے میٹروپولیٹن کمشنر ہی چیف ایگزیکٹو ہوگا۔

• گورنرسندھ کا ایک بار پھرسندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل پر دستخط نہ کرنے کا فیصلہ

• سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ نئی ترامیم کےساتھ منظور، اپوزیشن کا شدید احتجاج

• گورنر نے سندھ حکومت کے لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ کے مسودے پر اعتراض لگادیا

یونین کونسل، یونین کمیٹی، ٹاؤن کمیٹی اور میونسپل کمیٹی میں عوامی تنازعات کے لیے مصالحتی فورم قائم ہوگا، مصالحتی فورم تین مصالحت کاروں پر مشتمل ہوگا، مقامی معتبر افراد میں سے نامزدگی کی جائے گی۔

مسودے کے مطابق ایس ایچ او مقامی عوامی تحفظ اور امن وامان سے متعلق یونین چیئرمین سے رابطہ کرےگا، ایس ایس پی مؤثر پولیسنگ کے لیے ضلعی کونسل چیئرمین یا کارپوریشن میئر سے رابطہ کرنے کا پابند ہوگا۔

پولیس رابطہ ضلعی پولیس انتظامیہ، فوجداری تفتیش اور استغاثہ کے معاملات تک نہیں پھیل سکےگا، یونین کونسل غیرقانونی تعمیرات اور بلڈنگ کنٹرول کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرکے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو بتائےگی۔

مسودے کے مطابق یونین کونسل اپنےعلاقےمیں ٹھوس کچرے کے مسائل کی نشاندہی کرکے متعلقہ حکام کو معلومات فراہم کرےگی، عوامی خدمات سے متعلق انفرا اسٹرکچر کی جگہ اور حدود ظاہر کرنے والے تفصیلی نقشے تیار کرنا ہوں گے۔

اس کے علاوہ لوکل گورنمنٹ کمیشن کو کم از کم ہر تین ماہ بعد اجلاس منعقد کرنا لازمی ہوگا، منتخب نمائندوں اور بلدیاتی افسران کی تربیت کے لیے کونسلوں کو سالانہ بجٹ میں فنڈز مختص کرنا ہوں گے۔

کونسلیں تربیتی پروگرام خود نافذ کرنے یا مناسب صورت میں آؤٹ سورس کرنے کی مجاز ہوں گی، خواتین اور معذور افراد کو درپیش مسائل اور کونسل میں شرکت سے متعلق جامع رپورٹس جمع کرانا ہوں گی۔

سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے اضلاع خاران اور واشک میں آپریشن، 11دہشتگرد ہلاک

این سی سی آئی اے نے میر رضا کاکرپٹوکرنسی کا ڈیٹا حاصل کرلیا

پاکستان انسداد پولیوپروگرام کا فرنٹ لائن ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافے کا اعلان

نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا کیس: جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈکے پستول سے میچ نہیں ہوا: فارنزک رپورٹ

ٹھٹہ میں ٹریکٹر ٹرالی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی، 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

برآمدات پر مبنی معاشی ترقی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم

صدر آصف زرداری کی برطانیہ سے آج پاکستان روانگی مؤخر، نیا شیڈول کل جاری کیے جانے کا امکان

یمن سے سعودی عرب پر ہونیوالے حملوں سے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ آپریشنل ہوگا: خواجہ آصف

صوبوں کے معاملے پر بزنس فورمز کے بجائے قومی اسمبلی میں بحث ہونی چاہیے: بلاول بھٹو

پنجاب کی طرح دوسرے صوبوں میں بھی کام ہونا چاہیے، محنت کریں گے تو کام نظر آئے گا: مریم نواز

مظلوم کیلئے آواز اٹھانے پر جامعہ کراچی کے پروفیسر پر مسلح افراد کا تشدد، پولیس نے 3 افراد کو حراست میں لے لیا

تازہ ترین

• 1 منٹ پہلے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026 کا مسودہ تیار، کاپی سامنے آگئی

• 5 منٹ پہلے سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے اضلاع خاران اور واشک میں آپریشن، 11دہشتگرد ہلاک

• 21 منٹ پہلے مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باوجود بیرون ملک سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں اضافہ

مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باوجود بیرون ملک سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں اضافہ

• 56 منٹ پہلے این سی سی آئی اے نے میر رضا کاکرپٹوکرنسی کا ڈیٹا حاصل کرلیا

• 1 گھنٹے پہلے کینسر کے خلاف دفاع مضبوط رکھا، ہاکی کے سابق کپتان محمد ثقلین کی جذباتی داستان

کینسر کے خلاف دفاع مضبوط رکھا، ہاکی کے سابق کپتان محمد ثقلین کی جذباتی داستان

• 2 گھنٹے پہلے اکشے کمار کے ملازم نے امیتابھ بچن پر پانی کیوں پھینکا؟

اکشے کمار کے ملازم نے امیتابھ بچن پر پانی کیوں پھینکا؟

• 2 گھنٹے پہلے حوثیوں کے حملوں کا جواب، سعودی جنگی طیاروں کے یمن کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے

حوثیوں کے حملوں کا جواب، سعودی جنگی طیاروں کے یمن کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے

• 2 گھنٹے پہلے دہلی کے سابق چیف سیکرٹری راکیش مہتا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

دہلی کے سابق چیف سیکرٹری راکیش مہتا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے