• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 11:23 صبح
  • Australia

سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)

ریاض: سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے مملکت کے کئی علاقوں میں بدھ سے آئندہ پیر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے پیشگوئی کی تھی کہ مکہ ریجن درمیانے درجے سے شدید بارش کی زد میں رہے گا۔

رپورٹس کے مطابق طائف، میسان، اضم اور العرصیات سیلابی صورتحال، ژالہ باری اور گرد آلود تیز ہواؤں سے متاثر ہوں گے جبکہ الکامل، الجموم، بحرہ، اللیث اور القنفذہ میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔

جازان، عسیر اور الباحہ کے علاقے درمیانی سے شدید بارش سے متاثر ہوں گے۔ سیلابی صورتحال، ژالہ باری اور گرد و غبار کا امکان ظاہر کیا گیا۔

اس کے علاوہ مدینہ اور نجران ریجن ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کی زد میں رہیں گے۔

جاری کئے گئے بیان میں ڈائریکٹوریٹ نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

سعودی عرب: ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوا؟

بیان کے مطابق ’سیلاب سے متاثرہ مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات سے دور رہیں۔ ایسے مقامات پر جہاں بارش کا پانی جمع ہو تیراکی سے گریز کیا جائے۔‘

سرکاری چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اعلان کردہ شہری دفاع کی ہدایات پر عمل کو یقینی بنائیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے