• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 1:58 صبح
  • Australia

جاں بحق افراد کی میتوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور ٹریفک حادثے کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ایدھی حکام کے مطابق پاک کالونی کے میوہ بازار کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 35 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش سول اسپتال منتقل کردی گئی تاہم فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب گلشن حدید کے شاہ ٹاؤن، بابو گبول گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

چھیپا حکام کے مطابق مقتول کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 30 سالہ نصیب اللہ کے نام سے ہوئی۔

ادھر اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد، بجلی نگر میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی کی شناخت فیاض خان کے نام سے ہوئی، جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے