• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 9:23 شام
  • Australia

امریکی سیکریٹری اسٹیٹ نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے اہم دفاعی تعلقات ہیں اور صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں

امریکا کے سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ یمن کے باغی حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب ہونے والے حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مارکو روبیو کی کولمبیا روانگی سے قبل گفتگو جاری کی ہے، جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں میں ایران ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ حوثی کئی پہلوؤں سے ایران کے ایجنٹ اور پراکسی ہیں اور میرے خیال میں کسی حد تک یہ واضح ہے کہ اس میں ایران کا ہاتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے سعودی عرب کے ساتھ انتہائی گہرے دفاعی عسکری تعلقات ہیں اور ہم ان حملوں کا بہت قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔

SECRETARY RUBIO: The Houthis, in many ways, are agents and proxies of the Iranians. Behind some of this is clearly the Iranian hand. pic.twitter.com/eslg8olcAN .related-stories-inner .col-md-2 { width: 100%; max-width: 100%; flex: 0 0 100%; margin-bottom: 12px; } .related-stories h4{ font-size: 25px !important; } .related-stories-items { display: flex; align-items: center; gap: 10px; padding: 8px 0; } .related-str-bx img { width: 100px; height: auto; object-fit: cover; border-radius: 4px; } .related-stories-items p a { font-size: 23px !important; font-style: normal !important; } — Department of State (@StateDept) September 8, 2026

SECRETARY RUBIO: The Houthis, in many ways, are agents and proxies of the Iranians. Behind some of this is clearly the Iranian hand. pic.twitter.com/eslg8olcAN

خیال رہے کہ یمن میں حوثی گروپ انصاراللہ نے سعودی عرب کے مختلف شہروں پر حملے کیے، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 73 افراد زخمی ہوئے، ان حملوں میں ابہا، خمیس مشیط، نجران اور جازان اور دیگر علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

حوثی گروپ نے سعودی عرب میں شہریوں کے علاوہ اقتصادی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جبکہ سعودی اتحادی فورس نے دھمکی دی ہے کہ ان حملوں کا سخت جواب دیا جائے گا۔

سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی پاکستان اور اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک نے مذمت کی اور وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان کے متحدہ اونتونیو گوتریس نے مذمتی بیان میں کہا کہ سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں تیل کی کئی تنصیبات پر سرحد پار سے ہونے والے حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان حملوں سے عام شہری اور توانائی کا انفرا اسٹرکچر متاثر ہوتا ہے اور ہمیں شہریوں کے متاثر ہونے پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے