• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 6:40 شام
  • Australia

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)

دوست کو بائیک خرید کر دینے کیلیے لڑکی نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیا

(8 ستمبر 2026): بولی وڈ اداکار راجیش شرما نے فلم سیٹ پر کیڑے کے کاٹنے سے بیمار اور اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے حوالے سے افواہوں پر ردعمل دے دیا۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق راجیش شرما نے اسپتال میں داخل ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کی طبیعت کا اداکار پربھاس کی فلم کی شوٹنگ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

اداکار نے بتایا کہ فلم سیٹ پر مجھے کچھ نہیں ہوا تھا، میری دائیں ٹانگ پر جلد کا ایک پرانا مسئلہ تھا جو آخرکار انفیکشن کی شکل اختیار کر گیا اور کولکتہ واپس آنے کے بعد یہ مزید سنگین ہوگیا۔

جولائی میں ٹانگ کے انفیکشن اور تیز بخار کی خبروں کے بعد راجیش شرما کو کولکتہ کے ایک اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ اس دوران ڈائریکٹر سودیپا چٹرجی نے ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ حیدرآباد میں فلم کی شوٹنگ کے دوران راجیش شرما کو کسی زہریلے کیڑے یا مکڑی نے کاٹ لیا ہوگا، بعد میں یہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی گئی۔

تاہم راجیش شرما نے واضح کیا کہ فلم سیٹ پر کسی حادثے سے متعلق خبریں غلط تھیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کا علاج اب مکمل ہو چکا ہے اور وہ فی الحال صحت یاب ہو رہے ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے