• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 11:58 صبح
  • Australia

اس نوعیت کے مذموم حملے علاقائی امن و سلامتی کیلئے نقصاندہ ہیں، شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب میں شہری اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حوثیوں کے بزدلانہ حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ان حملوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، پاکستان خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عرب کے برادر عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس نوعیت کے بزدلانہ اور مذموم حملے نہ صرف بے گناہ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہیں بلکہ علاقائی امن و سلامتی کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔

شہباز شریف نے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے