• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 10:41 صبح
  • Australia

رپورٹ کے مطابق با اثر افراد کے تشدد سے عارف ساقی شدید زخمی ہوگئے، عارف ساقی کو سچل تھانے منتقل کردیا گیا

کراچی کے علاقے تھانہ سچل کی حدود میں صفورا چورنگی کے قریب جامعہ کراچی کے شیعہ اسلامک لرننگ کے چیئر مین عارف ساقی کو تشدد کا نشانہ بنا یا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق با اثر افراد کے تشدد سے عارف ساقی شدید زخمی ہوگئے، عارف ساقی کو سچل تھانے منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے دعوی کیا کہ عارف ساقی کو صفورا چورنگی پر واقعے سندھ گرین ہوٹل کے مالک کے بیٹے کے گن مینوں نے گاڑی ٹکرانے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

کراچی پولیس ہوائی فائرنگ کیے جانے کے دعوے کی تصدیق کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ عارف ساقی صاحب کی مدعیت مین واقعہ مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین اسلامک لرننگ جامعہ کراچی عارف ساقی نے کہا کہ مجھے سندھ گرین ہوٹل کے مالک کے بیٹے حنین نے پستول کے بٹ مارے اور ہوائی فائرنگ کی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے