ملزم الیاس سونا فروخت کرکے تاجر سے 96 ہزار روپے لے گیا، تاجر کا مؤقف
شکرگڑھ کے علاقے شاہ ٹاؤن میں نقلی سونا فروخت کرنے کے معاملے پر گاہک نے ساتھیوں سمیت تاجر پر جوتوں سے تشدد کیا جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔
ایکسپریس نیوز کو موصول اطلاع کے مطابق تاجر کا مؤقف ہے کہ ملزم الیاس سونا فروخت کرکے تاجر سے 96 ہزار روپے لے گیا، سونا چیک کرنے پر نقلی نکلا اور شکایت کرنے پر ملزم ساتھیوں سمیت دکان پر پہنچ گیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملزم اور ساتھیوں نے جوتوں سے تشدد کیا، جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
متاثرہ تاجر کے مطابق درخواست اور ویڈیو کے باوجود پانچ روز سے مقدمہ درج نہیں ہوا، بااثر ملزمان صلح کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں

