• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 7:30 صبح
  • Australia

جسٹس امجد پرویز نے سماعت سے معذرت کے بعد فائل واپس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کردی

پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے انسداد دہشت گردی ترمیم بل 2026 کی منظوری کے خلاف دائر درخواست پر جسٹس امجد پرویز نے سماعت سے معذرت کرلی۔

درخواست گزار نے عدالت سے ترمیمی بل کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

درخواست یوسف وائیں ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی ترمیم بل 2026 غیر قانونی ہے۔ درخواست میں عدالت سے پنجاب اسمبلی سے منظور شدہ ترمیمی بل کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس امجد پرویز نے کہا کہ جب یہ بل تیار کیا جارہا تھا تو وہ اس وقت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تھے۔ جسٹس امجد پرویز کی جانب سے سماعت سے معذرت کے بعد عدالت نے فائل واپس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کردی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل میں جج، پراسیکیوشن اور گواہ کے نام اور چہرے سامنے نہیں ہوں گے۔ درخواست گزار کے مطابق یہ شق آئین کے خلاف ہے اور ترمیمی بل کو غیر قانونی قرار دیا جانا چاہیے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے