دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا
’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)
دوست کو بائیک خرید کر دینے کیلیے لڑکی نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیا
2 چوہے سر عام لڑ پڑے (دلچسپ ویڈیو وائرل)
جدہ(8 ستمبر 2026): یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر کیے گئے حملوں کے نتیجے میں 73 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر کیے گئے حملوں کے نتیجے میں 73 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ریاض کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے منہ توڑ جواب دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
عسکری اتحاد کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں کے یہ بے معنی حملے، جن میں تازہ ترین کارروائی کے دوران شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، کے نتیجے میں 73 شہری زخمی ہوئے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اتحاد کی کمانڈ خطرے کے تمام ذرائع کے خلاف بھرپور جواب دینے اور اس کے تدارک کے لیے تمام ضروری اقدامات اور کارروائیاں کرے گی تاکہ شہریوں اور تنصیبات کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں

