دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا
’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)
دوست کو بائیک خرید کر دینے کیلیے لڑکی نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیا
2 چوہے سر عام لڑ پڑے (دلچسپ ویڈیو وائرل)
لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا پاکستان کرکٹ ٹیم میں حالیہ تبدیلیوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موجودہ اسکواڈ کو تبدیل کرکے نوجوان اور ملک کے لیے کھیلنے کا جذبہ رکھنے والے کھلاڑیوں کو موقع ملنا چاہئے۔
ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) موجودہ کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مایوس ہے اور اسکواڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ میں صرف شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کے کیریئر کو بچانا چاہتا ہوں کیونکہ تینوں کھلاڑیوں میں پاکستان ٹیم کو بہت کچھ دینے کی صلاحیت ہے۔
سابق فاسٹ بولر نے اپنی فہرست میں بابر اعظم کو شامل نہیں کیا جو اس وقت ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔
عاقب جاوید کو نتائج کی ذمہ داری لینا ہوگی، اظہر علی
واضح رہے کہ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں صرف 8 اور 6 رنز اسکور کیا تھا۔

