• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 7:40 صبح
  • Australia

پاک فضائیہ کی کارروائیوں کے نتیجے میں 36 گھنٹوں میں بھارتی فضائیہ کے 70 سے زیادہ طیارے تباہ کردیے گئے تھے

جنگِ ستمبر 1965ء کے آٹھویں دن پاک فوج نے 21 بھارتی ٹینک ناکارہ اور فوجی اڈے راکھ کردیے تھے۔

ستمبر 1965 کی جنگ کے آٹھویں روز بھارتی فضائیہ نے سخت مایوسی کے عالم میں پاکستان کی غیر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ وزیرآباد، چنیوٹ اور سرگودھا کی شہری آبادی کے ساتھ سیالکوٹ کے اسپتال اور ضلعی عدالتیں بھی بھارتی فضائیہ کے حملوں کی زد میں رہیں۔

پاک فوج نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں کو لاہور اور سیالکوٹ کے علاقوں سے مار بھگایا۔ سیالکوٹ کے علاقے میں پاک فوج نے بھارتی فوج کے 21 ٹینک ناکارہ بنا دیے، جبکہ بھارتی فوجی سازوسامان بھی قبضے میں لیا گیا۔

پاک فوج کے جوانوں کی کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں پاکستانی عوام اپنی افواج کی حوصلہ افزائی کے لیے گھروں سے نکل آئے۔ بھارتی فوج کو پاک فوج کے ہاتھوں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ سری نگر اور کارگل کے درمیان تین میل لمبی سڑک بھی تباہ کردی گئی۔

پاکستان نیوی نے بھی کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 گھنٹے کے آپریشن کے بعد دوارکا کے مضبوط بحری اڈے اور ریڈار اسٹیشن کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا۔

دوسری جانب پاک فضائیہ نے لدھیانہ کے قریب ہلواڑہ کے مقام پر بھارتی فضائیہ کے اڈوں پر زبردست حملہ کیا۔ جنگ کے دوران پاک فضائیہ کی کارروائیوں کے نتیجے میں 36 گھنٹوں میں بھارتی فضائیہ کے 70 سے زیادہ طیارے تباہ کردیے گئے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے