• ستمبر 7, 2026
  • Last Update ستمبر 7, 2026 5:18 شام
  • Australia

سعودی عرب کے ونگ لونگ ٹو مسلح جاسوس ڈرون کو مناسب ہتھیار استعمال کرتے ہوئے نشانہ بنایا، ترجمان حوثی

یمن کے حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے جنگجوؤں نے سعودی عرب کی ملکیت ایک مسلح ڈرون کو مار گرایا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں بتایا کہ سعودی ڈرون یمن کے صوبے البیضا میں مشکوک سرگرمی انجام دے رہا تھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے زیرِ ملکیت ونگ لونگ ٹو مسلح جاسوس ڈرون کو مناسب ہتھیار استعمال کرتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ تیسرا ڈرون ہے جسے حوثیوں نے مار گرانے کا دعویٰ کیا۔

سعودی عرب کی جانب سے فوری طور پر حوثیوں کے اس دعوے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا اس لیے ڈرون مار گرائے جانے کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔

یاد رہے کہ یمن کے حوثیوں نے جولائی میں اہم تجارتی آبی گزرگاہ باب المندب میں سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا۔

ناکہ بندی کا اعلان کرتے ہوئے حوثیوں نے الزام عائد کیا تھا کہ سعودی عرب نے یمن کے اُن علاقوں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے جو حوثیوں کے کنٹرول میں ہیں۔

حوثیوں کا یہ اقدام خطے میں پہلے سے جاری کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا جہاں بحیرۂ احمر اور باب المندب سے گزرنے والی تجارتی اور بحری سرگرمیاں مسلسل سیکیورٹی خدشات کی زد میں ہیں۔

باب المندب دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتا ہے۔ یہ آبنائے بحیرۂ احمر کو خلیج عدن اور بحر ہند سے ملاتی ہے اور اس راستے سے عالمی تجارت اور تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے۔

حوثیوں کا ماضی میں اس علاقے پر اثر و رسوخ بھی رہا ہے جس نے بندرگاہی شہر المخا پر کنٹرول قائم رکھا تھا جو باب المندب کے قریب واقع ہے تاہم 2017 میں یمنی حکومتی فورسز اور سعودی قیادت میں قائم اتحاد کی کارروائی کے نتیجے میں حوثیوں کو شہر سے نکال دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ یمن میں حوثیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان تنازع 2014 میں اس وقت شدت اختیار کر گیا جب حوثیوں نے دارالحکومت صنعا پر قبضہ کرلیا اس کے بعد سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے 2015 میں یمنی حکومت کی حمایت میں فوجی مداخلت کی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے