• ستمبر 7, 2026
  • Last Update ستمبر 7, 2026 5:18 شام
  • Australia

’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)

دوست کو بائیک خرید کر دینے کیلیے لڑکی نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیا

2 چوہے سر عام لڑ پڑے (دلچسپ ویڈیو وائرل)

بھارتی پائلٹ نے مسافر طیارہ کھمبے سے ٹکرا دیا

امریکا میں دوران پرواز ہنگامہ کرنے والے مسافر کو دیگر مسافروں نے سیٹ سے باندھ دیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ائیر لائنز کی ڈلاس فورٹ ورتھ سے نیوارک کی پرواز کے فرسٹ کلاس کیبن میں سفر کے دوران 67 سالہ مسافر آرتھر لنڈین نے ہنگامہ برپا کیا۔

اس نے نسل پرستانہ اور توہین آمیز جملے کسے، اپنے ساتھ بیٹھی خاتون مسافر پر تشدد کیا، اس کے لیپ ٹاپ کو توڑ دیا اور بیچ بچاؤ کرانے والے دیگر افراد پر بھی حملہ کردیا۔

جب فلائٹ اٹینڈنٹ کے سمجھانے کے باوجود مسافر قابو میں نہ آیا اور تشدد پر اتر آیا تو جہاز میں موجود ایک ریٹائرڈ پولیس افسر اور دیگر مسافروں نے عملے کی دی ہوئی ٹیپ اور رسیوں کی مدد سے اسے سیٹ سے مضبوطی سے باندھ دیا۔

اس ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پائلٹ نے طیارے کا رخ موڑ کر واشنگٹن کے بالٹی مور ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی جہاں پولیس اور ایف بی آئی نے طیارے میں داخل ہو کر مسافر کو حراست میں لے لیا۔

امریکی ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ صارفین اور ٹیم کے اراکین کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اس طرح کے اقدامات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے