عوام بڑی تعداد میں نکلیں گے ،مینڈیٹ کی واپسی کا مطالبہ کرینگے’ سینئر رہنما پی ٹی آئی
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے الزام عائد کیا ہے کہ 8 فروری کے پرامن احتجاج کو روکنے کے لئے رہنمائوں اور کارکنان کے گھروں میں چھاپے مارے جا رہے،ان اقدامات سے فسطائی حکومت کی بوکھلاہٹ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ عوام کے پرامن احتجاج سے کتنا خوفزدہ ہیں۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ رہنمائوں اور کارکنان کے گھروں پر چھاپوں کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہاہے جس سے ان کی بوکھلاہٹ واضح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جتنی مرضی طاقت کا استعمال کر لیں آپ نے8 فروری 2024 کو مینڈیٹ چوری کیا تھا ،8 فروری 2025 کو عوام بڑی تعداد میں نکلیں گے اور مینڈیٹ کی واپسی کا مطالبہ کریں گے ۔ انہوں نے آئین ہر شہری کو اپنے حقوق کے لئے پر امن احتجاج کا حق دیتے ہیں لیکن حکمران ٹولہ بازور بازو اس حق کوبھی سلب کر رہے ہیں ،حکمران اپنے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات سے خود معاشرے میں انتشار اور بیگاڑ کا باعث بن رہے ہیں۔
