Breaking News

نامورشخصیات کورونا کے مریضوں کی زندگیاں بچانے کےلئے پلازمہ عطیہ کرنےکی اپیل کی مہم شروع کریں‘ شاہدہ منی

ڈاکٹرز واضح طور پر کہہ چکے ہیں پلازمہ عطیہ کرنے سے کو ئی خطرہ لا حق ہوتا ہے نہ کمزوری ہوتی ہے ‘خصوصی گفتگو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نامور اداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی نے کھیلوں اور شوبز سمیت تمام شعبوں کی نامورشخصیات سے کورونا کے مریضوں کی زندگیاں بچانے کےلئے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کی مہم شروع کرنے کا مطالبہ کردیا ۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہدہ منی نے کہا کہ حکومت کی سطح پر اس کےلئے یونیورسل نمبر بھی جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ایک سینٹر کا قیام بھی عمل میںلایا گیا ہے ۔ ملک کے نامور ڈاکٹرز واضح طو رپر کہہ چکے ہیں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے اپنا پلازمہ عطیہ کریں تو بہت ساری قیمتیں جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق پلازمہ عطیہ کرنے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا ، اس سے انسان کے جسم میں کوئی کمزوری آتی ہے اور نہ کوئی اور خطرہ لا حق ہوتا ہے ۔ کورونا سے صحتیاب ہونے والا شخص تین سے چار مرتبہ پلازمہ عطیہ کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتی ہوں کہ جو لوگ کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں وہ اپنا پلازمہ عطیہ کرکے دوسروں کی جانیں بچائیں ۔رب کی ذات نے بھی کہا ہے کہ جس نے ایک جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا ۔

انہوں نے کہا کہ تمام نامور شخصیات پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کی مہم شروع کریں تاکہ قیمتی جانیں بچائی جاسکیں ۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاﺅ سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے ، حکومت ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کو موقع پر ہی ایک ہزار روپے جرمانہ کرنے کا سلسلہ شروع کرے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar