Breaking News

امریکا میں نسل پرستی کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 17 افراد ہلاک

ہلاک افرادمیں سابقہ اور موجودہ سکیورٹی اہلکار اور بے گناہ مسافر شامل ہیں،امریکی میڈیا کی رپورٹ

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی پولیس کے مبینہ تشدد سے ایک سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد بڑے پیمانے پر ہونے والے پرتشدد مظاہروں اور توڑپھوڑ کے واقعات کے دوران اب تک کم از کم 17 امریکی شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکی ویب سائٹ کے مطابق متاثرین کی فہرست میں سابقہ اور موجودہ سکیورٹی اہلکار اور بے گناہ مسافر شامل ہیں۔ جو اپنے گھر واپس جانے یا اپنے ڈیوٹی اسٹیشنوں کی حفاظت کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ انہیں بلوائیوں کے حملوں کا نشانہ بننا پڑا۔

امریکا میں پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 17 افراد میں سے 13کی شناخت کرلی گئی ہے۔ ان میں سابق پولیس افسر 77 سالہ ڈیوڈ ڈورن، 29 سالہ پیری پرکنز،53سالہ ڈیوڈ مکاٹی،18 سالہ ڈوریان مورل،22 سالہ اٹالیا کیلی، 23 سالہ مارکیس ٹوکسن،43 سالہ کیلون ہارٹن جونیر، 22 سالہ جیمز اسکورلاک ، 27 سالہ وکوٹر کازاریز،53 سالہ پیٹرک انڈر ووڈ، جارج گومز،38 سالہ کریس پیٹی،50 سالہ مارون فرانکوئس شامل ہیں جب کہ پانچ مقتولین کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar