Home / پاکستان / 4ٹریفک وارڈنزکو منشیات بحالی سنٹر میں داخل نہ ہونے پر نوکری سے نکال دیاگیا

4ٹریفک وارڈنزکو منشیات بحالی سنٹر میں داخل نہ ہونے پر نوکری سے نکال دیاگیا

4ٹریفک وارڈنزکو منشیات بحالی سنٹر میں داخل نہ ہونے پر نوکری سے نکال دیاگیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) منشیات کے مبینہ عادی 4ٹریفک وارڈنزکو منشیات بحالی سنٹر میں داخل نہ ہونے پر نوکری سے نکال دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرمنشیات کےعادی چاروں وارڈنز کو لیکر مینٹل ہسپتال پہنچے جہاں وارڈنز نے مینٹل ہسپتال منشیات بحالی سینٹر میں داخل ہونے سے انکار کر دیاجس پرانہیں نوکری سےبرخاست کردیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وارڈنز نے پرائیویٹ ٹیسٹ کروا کر ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا مگر عدالتی احکامات آنے سےپہلےہی انہیں نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے۔برخاست ہونیوالےوارڈنز میں سینئیر ٹریفک وارڈن فضل حسین،ٹریفک وارڈن انصر اعجاز،وارڈن بابر سہیل اور ڈرائیور جنید اصغر شامل ہیں واضح رہےکہ چند ماہ قبل ٹریفک وارڈنز کے ڈرگ ٹیسٹ کروائے گئے تھے اور ٹریفک پولیس کے 8 وارڈنز کے ڈرگ ٹیسٹ مثبت آئے تھے اور چار وارڈنز پہلے ہی منشیات بحالی سینٹر میں ایک ماہ رہ چکے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar