Home / پاکستان / شیخوپورہ‘ہسپتال سے فرارہونیوالا کوروناکامریض سابق ریٹائرڈ فوجی جاں بحق

شیخوپورہ‘ہسپتال سے فرارہونیوالا کوروناکامریض سابق ریٹائرڈ فوجی جاں بحق

شیخوپورہ‘ہسپتال سے فرارہونیوالا کوروناکامریض سابق ریٹائرڈ فوجی جاں بحق
ڈیلی پاکستان آن لائن
شیخوپورہ: ہسپتال سے فرارہونیوالا کوروناکامریض سابق ریٹائرڈ فوجی جاں بحق‘مریدکے کوروناسے مبینہ متاثرہ فیملی نے راتوں رات آبائی گاوں جوارچب کھرلاں لاکر دفن کردیاپولیس پہنچنے پرکوروناکی خبرنے گاوں بھرمیں بھگدڑمچادی۔خوف کے مارے کئی لوگ گھروں کے دروازے کھلے چھوڑکر بھاگ نکلےتھانہ صدرمریدکے کے علاقہ سیکھم کے قریب جوارچب کھرلاں کارہائشی سابق ریٹائرڈفوجی شوکت جوکہ گوجرانوالہ میں اپنی فیملی کے ہمراہ رہائش پذیر تھاچند روزقبل مذکورہ ریٹائرڈفوجی اوراسکی فیملی کے دیگرتمام افرادمیں کوروناوائرس کی تشخیص ہونے پرانہیں گوجرانوالہ ہسپتال داخل کروایاگیاجہاں سے مذکورہ خاندان کو لاہورہسپتال منتقل کیاجارہاتھاکہ پوری فیملی فرارہوکر کہیں روپوش ہوگئی۔جبکہ ان میں سے گھرکا مذکورہ سربراہ وائرس کاشکارہوکر گزشتہ رات جاں بحق ہوگیاجسے دیگرورثائنے چوری چھپے آبائی گاوں جوارچب کھرلاں دفن کیاہی تھاکہ اسی اثنائ میں شیخوپورہ سے پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی جس نے اہل دیہہ کو مذکورہ فیملی میں کورونامرض کی تشخیص کاذکرکیاتوپورے گاوں میں بھگدڑمچ گئی اور ہرکوئی کلمہ طیبہ کاوردکرتاہوا کوروناکے ڈرسے ایک دوسرے سے دوربھاگنے لگا۔کورونامرض کی خبر اس قدرخوفناک تھی کہ کئی لوگ اپنے گھروں کے دروازے کھلے چھوڑکر گاوں سے بھاگ نکلے۔آخری اطلاعات کے مطابق پولیس نے متوفی کی دیگرفیملی کے خون کے نمونے حاصل کرکے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوادیئے ہیں اورگاو¿ں کے دیگرافرادنے کوروناوائرس کے پھیلاوسے محفوظ رہنے کیلئے مساجدمیں نوافل کی ادائیگی کیساتھ ساتھ دواو¿ں کاسلسلہ شروع کررکھاہے

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

انسداد دہشتگردی عدالت نے موٹروے ریپ کیس کے مرکزی ملزمان کو سزائے موت سنا دی .

لاہور: 20 مارچ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے موٹر …

Skip to toolbar