پنجاب حکومت نے گندم کی بروقت کٹائی کو یقینی بنانے کیلئے زرعی آلات کی ورکشاپوں کو فوری کھولنے کا حکم دےدیا
کسان تنظیموں کے مطالبے پر حکومتی احکامات کے اجرا ءمیں وزیر زر اعت ملک نعمان لنگڑیال نے اہم کردار ادا کیا
ورکشاپس کے مکینک اورکسان کورونا وائرس سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر کا مکمل خیال رکھیں ‘ ملک نعمان لنگڑیال کی گفتگو
لا ہو ر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے صوبے میں گندم کی بروقت کٹائی کو یقینی بنانے کے لیے زرعی آلات کی ورکشاپوں کو فوری طور پر کھولنے کا حکم دےدیا ۔ حکومتی احکامات کے اجرا ءمیں وزیر زر اعت پنجاب ملک نعمان لنگڑیال نے اہم کردار ادا کیا ۔ کسانوں کی مختلف تنظیمو ں نے وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان لنگڑیال سے اس حوالے سے مطالبہ کیا تھا جسے وزیر اعظم عمر ان خان اور وزیر اعلی پنجاب سر دار عثمان بز دار کی خصوصی دلچسپی سے فوری طور پر پورا کردیا گیا اور زر عی آلات کی و رکشاپس فو ر ی کھولنے کا حکم دیدیا گیا تاکہ صو بہ بھر میں گندم کی کٹائی کے لیے استعمال ہو نے والے زر عی آلات خر اب ہو نے کی صو رت میں انہیں ٹھیک کر وایا جا سکے ۔اس ضمن میں حکو مت نے انتظامیہ کو باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر زر اعت پنجاب ملک نعمان لنگڑیال نے کہا کہ گندم کی فصل کی کٹائی کے لیے زر عی آلات کا فعال ہونا انتہائی ضر و ری ہے تا کہ کسانو ں کو کسی قسم کی دشو اری نہ ہو او ر امید کرتے ہیں کہ ورکشاپس کے مکینک اور کسان مشینر ی مر مت کر و اتے وقت کرو نا سے حفاظتی تدابیر کا مکمل خیال رکھیں گے ۔وزیر زر اعت ملک نعمان لنگڑیال نے کہا کہ اس سال ایک کرو ڑ 96لا کھ ٹن گندم کی پیداو ار کا ہدف ہے او ر پو ری قو م دعا کرے کہ ہم اس ہدف سے زیادہ پیداو ار حاصل کر سکیں او ر کسانو ں کی مشاو رت کے لیے محکمہ زر اعت او ر پنجاب سیڈ کار پو ریشن کا عملہ ہر ضلع میں رہنمائی کے لیے مو جو د ہے ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

انسداد دہشتگردی عدالت نے موٹروے ریپ کیس کے مرکزی ملزمان کو سزائے موت سنا دی .

لاہور: 20 مارچ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے موٹر …

Skip to toolbar