Home / انٹر نیشنل / قطر میں لیبر کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، امریکا

قطر میں لیبر کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، امریکا

قطر میں لیبر کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، امریکا
قطر میں مزدوروں اور لیبر کے حوالے سے بین الاقوامی معیارات کا خیال نہیں رکھا جاتا،سالانہ رپورٹ کا اجرائ
دوحہ( ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے گذشتہ روز جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قطر میں عوامی شعبے، تعمیرات اور گھروں میں کام کرنے والے ملازمین کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ قطر میں مختلف تعمیراتی منصوبوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو خاطر خواہ تحفظ حاصل نہیں۔ قطر میں مزدوروں اور لیبر کے حوالے سے بین الاقوامی معیارات کا خیال نہیں رکھا جاتا۔اس کے ساتھ ساتھ عملے کو اس کے متعلقہ کام میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کوئی معقول تربیتی انتظام موجود نہیں جس کے نتیجے میں لیبر مشکل اور پ±ر خطر حالات میں کام کرنے پر مجبور ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ حکومت کی طرف سے لیبر کے حقوق کی سنگین پامالیوں کی شکایات کے ازالے کے لیے جرمانے مقرر کیے گئے ہیں مگر یہ جرمانوں کی یہ معمولی سزائیں کافی نہیں۔ حکومت کی طرف سے جرمانوں کے باوجود کئی مقامات پر مزدوروں کے معاملے میں من مانی کی جاتی ہے۔ یہ اطلاعات بھی ملی ہیں کہ قطر میں مزدور پیشہ افراد کو ان کے اضافی اوقات کار کی اجرت نہیں دی جاتی اور سالانہ تعطیلات کے دوران بھی انہیں کوئی معاوضہ ادا نہیں کیا جاتا۔ تعمیراتی شعبوں میں کام کرنے والی غیر ملکی لیبر کو مشکل ترین حالات، گندگی اور خطرے میں کام کرنا پڑتا ہے۔قطر میں گھروں میں کام کرنے والے افراد کے حقوق کی پامالیوں پربھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قطر میں گھروں میں لوگ ہفتے کے ساتھ دن اور ہر روز 12 سے زیادہ گھنٹے کام کرتے ہیں مگر انہیں ان کے کام اور محنت کے مطابق اجرت نہیں دی جاتی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل ممبئی: …

Skip to toolbar