Home / شوبز / یمنی ماڈل کو بے حیائی کے جرم میں 5سال قید کی سزا

یمنی ماڈل کو بے حیائی کے جرم میں 5سال قید کی سزا

یمنی ماڈل کو بے حیائی کے جرم میں 5سال قید کی سزا
صناء(ڈیلی پاکستان آن لائن)یمن میں جواں سال ماڈل کو بے حیائی پھیلانے کے الزام میں سزا سنادی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حوثی فورسز نے 20 سالہ ماڈل انتصار الحمادی کو فروری میں حراست میں لیا تھا اور ان پر بے حیائی پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثیوں نے انتصار الحمادی کو بے حیائی پھیلانے کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنائی ہے جب کہ ان کے ساتھ دیگر تین خواتین کو بھی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہیکہ صنعا شہر کی عدالت میں ماڈل کے خلاف مقدمہ چلایا گیا جس میں ان پر بے حیائی پھیلانے اور منشیات رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔انتصار الحمادی کے ساتھ تین خواتین کو بھی پانچ پانچ سال کی سزا سنائی گئی ہے اور دیگر کو تین سال کے لیے جیل بھیجا گیا ہے۔یمنی حکومت کے وزیر اطلاعات نے فیصلے پر رد عمل میں اسے یمنی خواتین کے خلاف حوثیوں کے جرائم کی ایک مثال قرار دیا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar